Wednesday , August 16 2017
Home / جرائم و حادثات / نشہ میں دھت کانسٹیبل کی ‘ ایس بی کانسٹیبل سے بدسلوکی

نشہ میں دھت کانسٹیبل کی ‘ ایس بی کانسٹیبل سے بدسلوکی

حیدرآباد۔ 4 اگست (سیاست نیوز) شہر کے پولیس اسٹیشنوں میں عام شہری تو دور اب خود پولیس ملازمین بھی ایسا لگتا ہے کہ محفوظ نہیں۔ بہترین اخلاق ، خوشگوار ماحول ، عوام سے دوستانہ تعلقات کو بحال کرنے اعلیٰ عہدیداروں کی کاوشوں کو آج اس وقت زبردست دھکہ لگا جب ایس آر نگر پولیس سے وابستہ ایک کانسٹبل نے اپنے ہی ڈپارٹمنٹ کے ملازم سے بدسلوکی کی اور اس کے خلاف مبینہ طور پر نازیبا الفاظ کا استعمال کیا۔ دوران ڈیوٹی نشہ میں دھت اس ہیڈکانسٹبل اچی راجو کو پولیس اسٹیشن عملہ نے فوری پنجہ گٹہ منتقل کیا جہاں جانچ کے بعد اسے گاندھی ہاسپٹل منتقل کردیا گیا ہے۔ نشہ کی جانچ سے پولیس حیرت زدہ رہ گئی کہ نشہ میں اچی راجو ڈیوٹی پر حاضری ہوا اور خدمات انجام دے رہا تھا۔ ذرائع کے مطابق اچی راجو نے اسپیشل برانچ سے وابستہ کانسٹبل پر غصہ نکالا ۔ اطلاعات کیلئے پہونچے ایس بی کانسٹبل پر سخت برہمی ظاہر کرکے اس سے مبینہ طور پر بدسلوکی کی۔ پولیس اسٹیشن میں کانسٹبل کی حرکت سے پیدا شدہ بے چینی کی اطلاع پاکر اسٹیشن ہاؤز آفیسر مسٹر وحید الدین علاقہ کی گشت کو ترک کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن پہنچ گئے اور اچی راجو کانسٹبل کو طبی جانچ کیلئے روانہ کیا اور اچی راجو کے متعلق تحقیقات جاری ہے۔

TOPPOPULARRECENT