Thursday , September 21 2017
Home / سیاسیات / نشہ میں مست ڈرائیور خودکش بمبار :عدالت

نشہ میں مست ڈرائیور خودکش بمبار :عدالت

نئی دہلی 10 اگست (سیاست ڈاٹ کام ) نشہ میں مست ڈرائیور ایک خودکش بمبار کی طرح ہے جو نہ صرف خود کو بلکہ دیگر راہگیروں کو بھی ہلاک کر دیتا ہے۔ دہلی کورٹ نے آج یہ احساس ظاہر کیا اور کہا کہ حالت نشہ میں ڈرائیونگ کرنے و الوں کیلئے انتہائی سخت سزا دی جانی چاہئے ۔ ایڈیشنل سیشن جج ویریندر بھٹ نے ایک مجرم ٹرک ڈرائیور کی اپیل کی سماعت کے دوران یہ ریمارک کیا جس نے 20 دن کی سزائے قید کو کالعدم قرار دینے کی خواہش کی تھی۔ جج نے کہا کہ کیا یہ کہنا مناسب ہوگا کہ حالت نشہ میں ڈرائیور خودکش بمبار کی طرح ہے ۔ جو خود کو بھی ہلاک کرتا  ہے اور دیگر راستہ چلنے والوں کو نشانہ بناتا ہے ایسے مجرمین کو انتہائی سخت سزاوں کے ذریعہ سڑکوں کو زیادہ محفوظ بنایا جاسکتا ہے اس طرح قیمتی جانوں کا تحفظ بھی ہوگا۔ عدالت نے کہا کہ ٹرک ڈرائیور کو دی گئی سزا کسی بھی طرح غیر ضروری یا سخت نہیں ہے تاہم عدالت نے درخواست گذار کے استدعا پر کہ اس نے پہلی مرتبہ یہ غلطی کی اور اس کا ماضی ریکارڈ اچھا رہا ہے ‘ عدالت نے سزا کو پانچ دن کی کردیا۔

TOPPOPULARRECENT