Wednesday , August 23 2017
Home / جرائم و حادثات / نشہ میں ڈرائیونگ کے خلاف مہم کے دوران حادثہ

نشہ میں ڈرائیونگ کے خلاف مہم کے دوران حادثہ

پولیس سے بچنے کی کوشش میں دو نوجوان برسر موقع ہلاک
حیدرآباد۔21 مئی (سیاست نیوز) لنگر حوض علاقہ میں ٹریفک پولیس کی جانب سے حالت نشہ میں گاڑی چلانے والوں کے خلاف مہم کے دوران ایک المناک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں دو نوجوان برسرموقع ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے بموجب لنگر حوض باپو گھاٹ علاقہ میں کل رات 12:30 بجے انسپکٹر ٹریفک پولیس اسٹیشن ٹولی چوکی کی جانب سے ڈرنک اینڈ ڈرائیونگ کی خصوصی مہم جاری تھی جہاں پر گنڈی پیٹ تا لنگر حوض آنے والی گاڑیوں کو روک کر ڈرائیورس کی جانچ کی جارہی تھی۔ اسی دوران تلنگانہ اسٹیٹ پولیس اکیڈیمی کی سمت سے لنگر حوض آنے والی تیز رفتار سیمنٹ کے تھیلوں سے لدی ہوئی لاری نے ایک انڈیکا کار کو پہلے ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں کار، ٹریفک پولیس کے کرین سے جاٹکرائی۔ ٹریفک پولیس کی خصوصی مہم کو اچانک دیکھ کر موٹر سائیکل پر سوار دو نوجوان 24 سالہ ڈی رمیش اور 21 سالہ سرینواس پولیس کی کارروائی سے بچنے کیلئے مخالف سمت تیز رفتار سے بڑھنے کی کوشش کرے اور اسی دوران وہ لاری سے جاٹکرائے اور جائے حادثہ پر ہی ان کی موت واقع ہوگئی۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ٹریفک مسٹر ای وی رنگاناتھ نے بتایا کہ لاری ڈرائیور اننتیا جس کا تعلق کوڑنگل سے ہے ، نشہ پر دھت تھا اور گاڑی کا توازن کھو کر اس نے انڈیکا کار کو ٹکر دے دی۔ پولیس نے خاطی ڈرائیور کو فوری حراست میں لے لیا اور بریتھ انالائزر آلہ کے ذریعہ اس کی جانچ کرنے پر پولیس کو یہ پتہ چلا کہ وہ انتہائی نشہ کی حالت میں تھا اور نشہ کی سطح 550 تھی جو انتہا سے زیادہ ہے۔ لنگر حوض پولیس نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے نوجوانوں کی نعشوں کو دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کیا۔

TOPPOPULARRECENT