Wednesday , June 28 2017
Home / جرائم و حادثات / نشہ کی حالت میں گاڑی چلانے پر پانچ افراد کو جیل کی سزا

نشہ کی حالت میں گاڑی چلانے پر پانچ افراد کو جیل کی سزا

حیدرآباد /22 نومبر ( سیاست نیوز ) نشہ کی حالت میں گاڑی چلانے والے 5 افراد کو جیل کی سزا سنائی گئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ ایل بی نگر کے چھٹویں میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ کی عدالت نے یہ فیصلہ سنایا اور 5 ایسے افراد کو 2 دن کیلئے جیل کی سزا سنائی ۔ اپل پولیس نے ان افراد کو نشہ کی حالت میں گاڑی چلانے کے دوران رنگے ہاتھوں گرفتار کیا تھا اور ان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں عدالت میں پیش کیا گیا جہاں معزز عدالت نے ان 5 افراد کے خلاف سزا سناتے ہوئے انہیں دو دن کیلئے جیل منتقل کردیا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT