Sunday , July 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / نشے کی حالت میں غیر مہذب رویہ پر اوکیف پر پابندی عائد

نشے کی حالت میں غیر مہذب رویہ پر اوکیف پر پابندی عائد

ملبورن۔7 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیائی اسپنر اسٹیو او کیف کو شراب کی حالت میں قابل اعتراض تبصرہ کرنے کے الزام میں15 ہزار ڈالرس کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ ان پر گھریلو ونڈے میچوں پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے ۔کرکٹ آسٹریلیا (سی اے ) نے  اس کی اطلاع دی۔ یہ واقعہ کرکٹ نیوساؤتھ ویلز کے ایک پروگرام میں پیش آیا ۔کیف نے اپنی سزا کو قبول کر لیا ہے ۔
بورڈ نے کہا کرکٹ آسٹریلیا قوانین کے تحت کیف کا یہ گزشتہ 18 ماہ میں دوسرا جرم ہے اور انہوں نے اپنے جرمانے اور معطلی کی سزا کو قبول کر لیا ہے۔ اس سے قبل کیف پر اگست میں سی اے نے10 ہزار ڈالرس کا جرمانہ لگایا تھا۔ کیف سری لنکا دورے سے جب واپس آسٹریلیا پہنچے تو سڈنی کے ایک بار میں ان کا سیکورٹی سے جھگڑا ہوا تھا۔کیف کو اس کے بعد بورڈ نے شراب نہ پینے کا انتباہ دیا تھا جس کے بعد انہیں ہندستان کے دورے کے لئے ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔نیو ساؤتھ ویلز کے سی ای او اینڈریو جونز نے کہا اسٹیو نے نیو ساؤتھ ویلز کے قواعد کی خلاف ورزی کی ہے ۔ یہ ان کا دوسرا جرم ہے اور اس مرتبہ انہیں سخت سزا دی جانا ضروری ہے ۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے کرکٹر میدان اور میدان کے باہر اپنی صلاحیت دکھائیں اور اسٹیو کو اپنے کام پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT