Thursday , September 21 2017
Home / ہندوستان / نصرت فتح علی خاں کو گوگل کا خراج عقیدت

نصرت فتح علی خاں کو گوگل کا خراج عقیدت

ممبئی۔/13اکٹوبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) بین الاقوامی شہرت یافتہ قوال استاد نصرت فتح علی خاں کو ان کی 67ویں یوم پیدائش کے موقع پر گوگل نے بطور خراج عقیدت انہیں سرفہرست مقام عطا کیا ہے جبکہ گوگل کھولتے ہی ان کی تصویر نظر آئے گی۔ نصرت فتح علی خاں 13اکٹوبر 1948 کو فیصل آباد پاکستان میں پیدا ہوئے تھے اور صوفیانہ قوالیوں کے ذریعہ بین الاقوامی شہرت پائی تھی۔ ان کی موت قلب پر حملہ کے باعث 48سال کی عمر میں 17اگسٹ 1997 کو ہوئی تھی۔ انہوں نے مشہور قوالیاں اور صوفیانہ کلام ’’ اللہ ہو ۔ آفریں آفریں، تیرے بن نہیں لگتا، تمہیں دل لگی بھول جانی پڑے گی‘‘ پیش کی تھیں اور ہندی فلموں ’دھڑکن‘ ، ’کچے دھاگے‘، ’پیار ہوگیا‘ اور ’بینڈت کوئن‘ کی موسیقی ترتیب دی تھی۔
کلکرنی پر حملہ ، مفتی سعید کا
اظہار مذمت
سری نگر ۔ 13 ۔ اکٹوبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : چیف منسٹر جموں و کشمیر مفتی محمد سعید نے آج او آر ایف صدر نشین سدھیندرا کلکرنی پر سیاہی حملہ کی مذمت کی ہے اور بتایا کہ ہندوستان جیسے ملک میں سیاسی منافرت کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے اور جو لوگ غنڈہ گردی کے ذریعہ سیاسی برتری مسلط کرنا چاہتے ہیں وہ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT