Sunday , August 20 2017
Home / ہندوستان / نصیر آباد میں جانور کا گوشت پائے جانے پر کشیدگی

نصیر آباد میں جانور کا گوشت پائے جانے پر کشیدگی

اجمیر، 20 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) راجستھان میں اجمیر ضلع کے نصیرآباد میں جانور کو ذبح کرنے کے واقعہ پر قصبے میں کشیدگی پیدا ہوگئی ہے اور ہندونواز تنظیموں نے آج ہڑتال کا اعلان کیا ہے ۔ قصبے میں بند کا کوئی اثر نہیں ہے ۔پولیس کے مطابق کل موٹرسائیکل سوار تاج محمد ایک بوری میں گوشت لے جا رہا تھا جو کسی سے ٹکرانے پر بکھر گیا اور لوگوں نے جانور کے ذبیحہ کے معاملے پر ہنگامہ شروع کردیا اور بند کا اعلان کیا۔پولیس اور انتظامیہ نے معاملے کی سنجیدگی کے پیش نظر تاج محمد کو حراست میں لینے کے ساتھ ہندونواز تنظیموں سے بات چیت کرکے امن قائم کرنے کی کوشش کی ہے ۔ قصبے میں احتیاطا پولیس کے جوان تعینات کئے گئے ہیں۔
امیٹھی میں کار اور ٹرک کی ٹکر ، 4 ہلاک ، 5زخمی
امیٹھی، 20 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش میں امیٹھی کے کمرولي علاقے میں آج ایک تیز رفتار ٹرک اور کار کی آمنے – سامنے ٹکر کے نتیجے میں چار افراد ہلاک اور چھ زخمی ہو گئے ۔پولیس کے مطابق جونپور میں کھٹھن علاقے کے پٹیلا گاؤں کے رہنے والے تقریباً 9 افراد ایک گاڑی سے اپنے گھر جا رہے تھے ۔ اس درمیان، کمرولي تھانہ سے ایک کلو میٹر پہلے ان کی گاڑی کی سامنے سے آرہے تیز رفتار ٹرک سے ٹکر ہوگئی۔اس حادثے میں الفیہ (08)، ستار علی (25)، ریحانہ فاطمہ (40) اور ایک دیگر کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور 5افراد زخمی ہو گئے ۔زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT