Tuesday , September 26 2017
Home / شہر کی خبریں / نظامیہ طبی دواخانہ و کالج کے مسائل پر وزراء سے نمائندگی

نظامیہ طبی دواخانہ و کالج کے مسائل پر وزراء سے نمائندگی

حیدرآباد ۔ 12 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : نظامیہ طبی کالج و ہاسپٹل کے احاطہ میں عارضی آیورویدک ہاسپٹل کی جدید عمارت کی تعمیر نہ کرنے کے لیے ڈاکٹر ابوالحسن اشرف اراکین نظامیہ طبی کالج و ہاسپٹل ڈیولپمنٹ کمیٹی نے ڈپٹی چیف منسٹر جناب محمد محمود علی ، ڈاکٹر لکشما ریڈی ، وزیر صحت ، ڈاکٹر راجندر ریڈی ، کمشنر محکمہ آیوش حکومت تلنگانہ ، راہول بوجا کلکٹر سے اپیل کی ہے اور کہا کہ عارضی آیورویدک ہاسپٹل کی منتقلی کے مسئلہ پر سنجیدگی سے جائزہ لیں ۔ اجلاس میں موجود نائب وزیر اعلی اور وزیر صحت نے یونانی دواخانہ سے کسی نئی جگہ پر آیورویدک دواخانہ کو منتقلی کرنے کا تیقن دیا ۔ اس موقع پر ڈاکٹر ابوالحسن اشرف نے یونانی ڈاکٹرس اور ٹیچرس کے تقررات پر بھی زور دیا ۔ اس موقع پر وزیر صحت ڈاکٹر لکشما ریڈی نے لیبر روم ، عنقریب نئی او پی ڈی بلڈنگ یونانی دواخانہ کے لیے اور طبی کالج کے لیے بوائز ہاسٹل کی بھی تعمیر کی جائے گی ۔ اور حکومت تلنگانہ کی جانب سے یونانی طریقہ علاج کو فروغ دیا جائے گ

TOPPOPULARRECENT