Friday , October 20 2017
Home / دنیا / نظامی کو پھانسی دیئے جانے پر ترکی کا اظہار ِمذمت

نظامی کو پھانسی دیئے جانے پر ترکی کا اظہار ِمذمت

انقرہ۔ 11 مئی (سیاست ڈاٹ کام) صدر ترکی رجب طیب اردغان نے بنگلہ دیش جماعت اسلامی کے سربراہ مطیع الرحمن نظامی کو پھانسی دیئے جانے کی زبردست مذمت کی۔ دارالخلافہ انقرہ میں پھانسی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ اس موقع پر اردغان نے کہا کہ وہ مطیع الرحمن نظامی کو پھانسی دیئے جانے کی زبردست مذمت کرتے ہیں جو 73 سال کے تھی اور ان کا گناہ اتنا سنگین نہیں تھا کہ انہیں تختہ دار پر لٹکا دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پھانسی دیئے جانے کی مسلسل مخالفت کی تھی لیکن عالمی رائے کا احترام نہ کرتے ہوئے پھانسی دیئے جانے کو غیرجانبدارانہ نظام حکومت یا جمہوری ذہنیت سے تعبیر نہیں کیا جاسکتا۔

TOPPOPULARRECENT