Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / نظام آباد اور راما گنڈم میں درجہ حرارت 42.4 ڈگری سلسئیس

نظام آباد اور راما گنڈم میں درجہ حرارت 42.4 ڈگری سلسئیس

حیدرآباد 9 اپریل ( پی ٹی آئی ) تلنگانہ میں نظام آباد اور راما گنڈم گرم ترین مقامات رہے جہاں اعظم ترین درجہ حرارت 42.4 ڈگری سلسئیس ریکارڈ کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات نے یہ بات بتائی ۔ محکمہ نے پیش قیاسی کی ہے کہ ریاست میں کچھ مقامات پر گرج چمک ہوسکتی ہے اور تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔ عادل آباد میں درجہ حرارت 42 ڈگری سلسئیس ریکارڈ کیا گیا جبکہ میدک میں 41.6 ‘ محبوب نگر میں 41.5 ڈگری اور ریاست کے دارالحکومت حیدرآباد میں 40.2 ڈگری سلسئیس ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی ہے کہ تلنگانہ میں آج شام سے کل صبح 8.30 بجے کے درمیان کچھ مقامات پر ہلکی بارش یا گرج چمک کے ساتھ بوندا باندی ہوسکتی ہے ۔ ریاست میں کچھ مقامات پر درجہ حرارت معمول سے 2 تا 3 ڈگری زیادہ ہوسکتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT