Friday , August 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / نظام آباد میں ادارہ ادب اسلامی کا آج عیدملاپ پروگرام

نظام آباد میں ادارہ ادب اسلامی کا آج عیدملاپ پروگرام

نظام آباد:22؍ جولائی(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ریاض تنہا ریاستی صدر ادارہ ادب اسلامی ہند حلقہ تلنگانہ و اڈیشہ کی اطلاع کے بموجب ادارہ ادب اسلامی ہند سداسیوپیٹھ ضلع میدک کے زیر اہتمام بین ریاستی عیدملاپ مشاعرہ کا 23؍جولائی بروز جمعرات بوقت9-30بجے شب بمقام اسراء فنکشن ہال، مین روڈ سداسیوپیٹھ انعقاد عمل میں لایاجارہاہے۔ جس کی صدارت لطیف آرزو انجام دیں گے جبکہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے انس نبیل اکولہ مہاراشٹرا تشریف لارہے ہیں۔ مہمان شعراء کرام میں ڈاکٹر فاروق شکیل(حیدرآباد) ، ظفر فاروقی، ریاض تنہا، رحیم قمر، جلال اکبر، شیخ احمد ضیاء (نظام آباد)،فاروق ساحل، قیوم یاور(تانڈور)، سیف غوری، نوید عبدالجلیل،شکیل ظہیر آبادی(ظہیر آباد)، احسن منظر، عبدالقدیر عزم، مختار حسین مختار، وحید حیدری(سنگاریڈی )شرکت کریں گے۔میزبان شعراء کرام میں میر نور الدین عبدالصمد ناز، شیخ محبوب نقیب، فیاض علی سکندر، سید عبدالرافع التمش شامل ہیں۔ ریاض تنہا نظامت کے فرائض انجام دیں گے۔ تمام ادبد وست حضرات سے شرکت کی پُرخلوص خواہش کی جاتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT