Thursday , October 19 2017
Home / شہر کی خبریں / نظام آباد میں تحفظات پر آج جلسہ ، جناب عامرعلی خان کی شرکت

نظام آباد میں تحفظات پر آج جلسہ ، جناب عامرعلی خان کی شرکت

نظام آباد:11؍ ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) روزنامہ سیاست مسلم امپاورمومنٹ کی جانب سے 12؍ ستمبر کنگ پیالیس فنکشن ہال میں بوقت 12 بجے دن تحفظات کے مسئلہ پر ایک جلسہ کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے واضح رہے کہ ریاستی حکومت نے مسلمانوں کو 12فیصد تحفظات کی فراہمی کا اعلان کیا تھا اس کی عدم عمل آوری کی وجہ سے ہونے والی تاخیر اور حال میں ریاستی حکومت کی جانب سے ملازمتوں کی بھرتی کیلئے اعلامیہ کی اجرائی کے اعلان پر موجودہ تجسس پر تفصیلی جائزہ لینے کی غرض سے یہ اجلاس کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ اس اجلاس میں روزنامہ سیاست کے نیوز ایڈیٹر جناب عامر علی خان کے علاوہ مسلم امپاورمومنٹ کے حارث محمد و دیگر مہمان اس جلسہ میں شرکت کریں گے ۔ لہذا نظام آباد کے معزز شہری، دانشوران اور مسلم قائدین سے اس اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے اجلاس کو کامیاب بنانے کی نمائندہ سیاست محمد جاوید علی نے اپیل کی۔

TOPPOPULARRECENT