Saturday , September 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / نظام آباد میں سرقہ کی واردات

نظام آباد میں سرقہ کی واردات

نظام آباد:16؍ ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)گنج نظام آباد کے 7 دکانات میں سرقہ کی واردات پیش آئی۔ تفصیلات کے بموجب مہاراشٹرا سے تعلق رکھنے والے 10 افراد پر مشتمل سارقوں کی نقاب پوش ٹولی نے کل رات دیر گئے گنج میں داخل ہوکر پارسی نرسیا کی دکان میں گمستا سائیلو کو چاقو سے ڈرا دھمکاکر پروین ٹریڈرس کی قفل شکنی کرتے ہوئے اندر داخل ہوئے اور یہاں سے نقد رقم حاصل کی۔ گنپتی اینڈ کمپنی کے واچمین بابو سنگھ پر حملہ کرتے ہوئے دکان میں داخل ہوئے اور الماری کی قفل شکنی کرتے ہوئے نقد رقم حاصل کی۔ اسی طرح گنگیا کے علاوہ دیگر تین دکانات میں سرقہ کرتے ہوئے ہلچل پیدا کی۔ کالی داس ٹریڈرس میں لاکر کو کھولنے کی کوشش کی لیکن ناکام ہوگئے ۔ گنج میں ہلچل کو دیکھتے ہوئے سارے واچمین بیدار ہوگئے اور پروین ٹریڈرس کے واچمین سائیلو نے اپنے مالک کو فون پر اطلاع دینے پر انہوں نے IIIٹائون پولیس کو اطلاع دی جس پر سرکل انسپکٹر سری ہری یہاں پہنچ کر جائزہ لیا لیکن سارق فرار ہونے میں ناکام ہوگئے۔ اطلاع کے ملتے ہی ڈی ایس پی نظام آباد آنند کمار، سرکل انسپکٹر نرسنگ یادو یہاں پہنچ کر کلوز ٹیم کے ذریعہ تحقیقات کا آغاز کردیا۔ راجیشور اینڈ کمپنی میں 30 ہزار روپئے اور ایک سیل فون، ماسٹر پروین ٹریڈرس میں 40 ہزار روپئے، آکولہ وینکٹی اینڈ کمپنی میں 25 ہزار روپئے، سدھا لکشمی اینڈ کمپنی میں 30 ہزار روپئے، سری لکشمی ٹریڈرس میں ایک لاکھ روپئے، گنپتی اینڈ کمپنی میں 60 ہزار روپئے جملہ 3لاکھ روپئے کا سرقہ ہوا لیکن پولیس صرف 60 ہزار روپئے کا سرقہ ہونے کا انکشاف کیا۔ قبل شہر میں واقع گنج کے علاقہ میں 10 افراد پر مشتمل ہلچل پیدا کرتے ہوئے سرقہ کرنے میں کامیاب ہوگئے جبکہ گنج میں 10 افراد پر مشتمل سیکوریٹی کی ٹیم ہے لیکن دو ہی افراد ڈیوٹی پر تعینات تھے۔ گنج کے گیٹ رات 12 بجے کے بعد بند کئے جاتے ہیں لیکن اس کے باوجود بھی سرقہ ہونے پر پولیس اس خصوص میں تحقیقات کررہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT