Tuesday , July 25 2017
Home / اضلاع کی خبریں / نظام آباد میں سمر ووکیشنل فنی تربیتی کورسیس

نظام آباد میں سمر ووکیشنل فنی تربیتی کورسیس

نظام آباد۔14 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)نظام آباد کے (50) سالہ قدیم واحد ملی ادارہ بیت المال ٹیلی فون کالونی آٹو نگر میں گرمائی تعطیلات کے پیش نظر سمر ووکیشنل تربیتی دو ماہی کورس ٹیلرنگ ۔ کمپیوٹر ، مہندی اور زگ زاگ ایمبرائیڈری کی تربیت کیلئے دختران ملت سے داخلے لینے کی خواہش کرتے ہوئے صدر بیت المال آٹو نگر الحاج مرزا اسد اللہ بیگ نے ملت اسلامیہ کے ذمہ دار حضرات سے کہاکہ وہ اپنی لڑکیوں و خواتین کو ٹیلرنگ ، کمپیوٹر اور مہندی ڈیزائین سیکھنے کیلئے داخلے دلوائیں اور خواتین کو ہنر مند بنائیں۔ انہوں نے کہاکہ مختلف تربیت سیکھنے والی خواتین نہ صرف ہنر مند ہوں گی بلکہ اپنے طورپر روزگار حاصل کرتے ہوئے اپنے خاندان کی کفالت کا ذریعہ بھی بنیں گی۔ صدر بیت المال اسد اللہ بیگ نے کہاکہ داخلے لینے کی خواہشمند خواتین اپنے ساتھ ( 3) عدد پاسپورٹ سائز فوٹو اور آدھار کارڈ جیسے کوئی ایک شناختی کارڈ کی زیراکس کاپی ضرور لائیں ۔ انہوں نے کہاکہ بعد تربیت کے خواتین میں بیت المال کی جانب سے سرٹیفکٹ کی بھی اجرائی عمل میں لائی جاتی ہے۔ خواہشمند خواتین و دختران دفتر بیت المال کے اوقات کار صبح 10؍بجے تا ایک بجے اور دوپہر2؍بجے تا شام 4بجے رجوع ہوکر داخلہ لے سکتے ہیں مزید تفصیلات کیلئے آفس فون نمبر08462-200945 پر منیجر سے ربط پیدا کرسکتے ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT