Wednesday , August 16 2017
Home / اضلاع کی خبریں / نظام آباد میں طلائی زیورات اور نقد رقم کا سرقہ

نظام آباد میں طلائی زیورات اور نقد رقم کا سرقہ

نظام آباد :29؍ اکتوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)شہر نظام آباد کے IIIٹائون علاقہ میںہوئی سرقہ کی واردات میں ایک تولہ سونا، 20تولہ چاندی، 20 ہزار روپئے لیکر سارقین نے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ تفصیلات کے بموجب IIIٹائون کے علاقہ گوتم نگر کے ونود رائو 4 دن قبل اپنے اراکین خاندان کے ساتھ مکان کو مقفل کرتے ہوئے ورنگل گئے ہوئے تھے ۔ آج صبح ان کے مکان کو پہنچ کر دیکھا تو مکان کی قفل شکنی کی گئی ہے اور الماری کھلی تھی اور اس میں موجودہ 20تولہ چاندی، 20 ہزار روپئے نقد، ایک تولہ سونالاپتہ تھا جس پر IIIٹائون میں شکایت درج کرائی گئی۔ سارقوں نے مکان میں سرقہ کے بعد ان کے ساتھ لائی گئی ہیرو ہونڈا بائیک کو یہاں پر چھوڑ کر چلے گئے ۔ پولیس نے اس موٹر سیکل کو حاصل کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن منتقل کیا۔ ونود رائو محکمہ جیل کے موظف ملازم ہے۔ پولیس IIIٹائون اس کیس کو درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

TOPPOPULARRECENT