Wednesday , August 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / نظام آباد میں طلائی زیورات کے تین سارقین گرفتار

نظام آباد میں طلائی زیورات کے تین سارقین گرفتار

نظام آباد:14؍ فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ٹائون سرکل انسپکٹر نرسنگ یادو نے بتایا کہ سرقوں کی وارداتوں میں ملوث 3سارقوں کو گرفتار کرتے ہوئے چار تولہ، 29تولہ چاندی برآمد کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ نظام آباد آدرش نگر میں مقیم گندھاری منڈل کے سلوا پور کے گنگاپرساد، دبہ کے سریش، نظام آباد منڈل کے خانہ پور کے گویند، ہنمنتومزدور کی حیثیت سے کام کررہے تھے اور یہ چاروں کی نہروپارک پر ملاقات ہوئی تھی۔ مزدوری میں مزدوری کرنے پر آمدنی حاصل ہونے پر سرقہ کرنے کی منصوبہ بندی کرتے ہوئے دن کے اوقات میں مقفل شدہ مکانوں کی نشاندہی کرتے ہوئے رات کے اوقات میں سرقہ کرنا شروع کیا۔ Iٹائون کے علاقہ میں ایک مکان میں،IVٹائون کے علاقہ میں 5 مکانات میں اور نظام آباد رورل کے علاقہ میں ایک مکان میں، ایڑپلی پولیس اسٹیشن کے علاقہ میں ایک مکان میں سرقہ کی وارداتوں میں ملوث تھے۔ گنگاپرساد، سریش، گویندگول ہنومان کے علاقہ میں مشتبہ حالت میں گھومتے ہوئے IVٹائون پولیس کو پکڑے جانے پر پولیس نے انہیں تحویل میں لیکر پوچھ تاچھ کرنے پر سرقہ کا انکشاف کیا۔

TOPPOPULARRECENT