Friday , September 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / نظام آباد میں عازمین حج کیلئے مفت رہنمائی

نظام آباد میں عازمین حج کیلئے مفت رہنمائی

نظام آباد:14؍ جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)سید ولی اللہ قاسمی صدرحج سوسائٹی نظام آباد کے بموجب حج 2016کیلئے حج سوسائٹی نظام آباد کے زیر اہتمام عازمین حج کی مفت رہنمائی کیلئے ضلع بھر میں مختلف مراکز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔حج کے درخواست فارم تکمیل شدہ درخواست فارم کی داخل کرنے کی آخری تاریخ 8؍فروری 2016مقرر ہے۔ جہاں پردرخواست فارم کی تکمیل اور آن لائن فارم داخل کرنے تک کے تمام امور کی رہنمائی مفت انجام دی جائیگی۔ عازمین حج کو چاہئے کہ وہ اپنے پاسپورٹ کی زیراکس کاپی، بلڈ گروپ (2)عدد پاسپورٹس سائز فوٹوز اوراپنے بنک اکائونٹ کی پاس بک زیراکس کے ساتھ ان مراکز پر رجوع ہوں۔ مراکز پر بھی زیراکس اور بلڈ گروپ کی جانچ کے ساتھ آن لائن فارم داخل کرنے کی تمام سہولتیں مفت فراہم کی جارہی ہیں۔ عازمین حج سے گذارش ہے کہ وہ شہر نظام آباد میں دفتر حج سوسائٹی واقع تبارک اسکول حطائی اسٹریٹ نظام آباد پر محمد نصیر الدین 9440603210، دفتر سینئر سٹیزن ویلفیر سوسائٹی مکہ مسجد،احمد پورہ کالونی نظام آباد پر خواجہ معین الدین 9948026240، اظہر فاروقی 9848755386، مسجد یکمینار مستعیدپورہ نظام آبادوسیم احمد خان 9505384786,وسیم اسٹیل پیالیس روبروشمبھو گڑی احمدی بازار نظام آباد سے ربط پیداکریں۔ بودھن میں سعد اللہ 9533328063، کاماریڈی میں نجیب الدین مسجد بلال 9492867237 اور امام الدین ویدیا نگر کالونی 9440211742،آرمور میں قاضی محمد عبدالمجید 9550435431، اور بانسواڑہ میں محمد رفیق ہوٹل شیخ چاند مین روڈ بانسواڑہ 9951733786سے رجوع ہوں۔

TOPPOPULARRECENT