Friday , March 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / نظام آباد میں قفل شکنی کے ذریعہ سرقہ

نظام آباد میں قفل شکنی کے ذریعہ سرقہ

نظام آباد:24؍ نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع نظام آباد کے کمر پلی منڈل کے موضع کونے سمندر میں نامعلوم سارقوں نے مکان کی قفل شکنی کرتے ہوئے نقد رقم اور سونا، الیکٹرانک اشیاء لیکر فرار ہوگئے تفصیلات کے بموجب کلپانہ ، کالاوا ، ملو بائی اپنے مکانوں کو مقفل کرتے ہوئے اپنے رشتہ داروں کے پاس گئے ہوئے تھے نامعلوم سارقوں نے ان مکانوں کی قفل شکنی کرتے ہوئے اندر داخل ہوئے اور الماری میں موجودہ 10 ہزار روپئے نقد، آدھا تولہ سونا اور الیکٹرانک اشیاء لیکر فرار ہوگئے۔ آج نظام آباد مکان پہنچ کر دیکھا تو قفل شکنی کی ہوئی تھی جس پر مکان میں داخل ہوکر دیکھا تو الماری کھلی ہوئی تھی جس پر پولیس میں شکایت درج کرانے پر پولیس کمر پلی یہاں پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا اوراس کیس کودرج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT