Thursday , August 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / نظام آباد میں پبلک سروس کمیشن کے مسابقتی امتحان کی مفت کوچنگ

نظام آباد میں پبلک سروس کمیشن کے مسابقتی امتحان کی مفت کوچنگ

نظام آباد:16؍ اکتوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)نظام آباد میں قابل اور محنتی اساتذہ کی ایک بڑی تعداد موجود ہے جن کی خدمات سے استفادہ کرتے ہوئے اردو میڈیم طلبا کے لئے مسابقتی امتحانات کی تیاری میں معاو ن مواد کی تیاری اور طلبا کو آنے والے تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے تمام مسابقتی امتحانات کی مفت کوچنگ کے ضمن میں ایک خصوصی تعلیمی مرکز کا قیام عمل میں لایا جائے گا اور ضلع نظام آبادکے تمام اردو میڈیم اور دیگر اقلیتی طلبا کو امتحانات اور ملازمتوں کے سلسلے میں رہنمائی کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار حلیم خان صدر الفلاح ایجوکیشنل ویلفیر سوسائٹی نے شہر نظام آباد کے نامور سپوت رضـی الدین اسلم لیکچرر فزکس کو حال ہی میں حکومت تلنگانہ کی جانب سے دئے جانے والے بیسٹ لیکچرر ایوارڈ کے مسرت میں منعقدہ تہنیتی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے رضی الدین اسلم کو مبارک باد پیش کی اور مزید محنت سے اپنی تعلیمی خدمات کا مشورہ دیا۔اس موقع پر ڈاکٹر سمیع امان ، ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی صدر شعبہ اردو گری راج کالج ، حبیب احمد خان رکن ریاستی حج کمیٹی ، ریاض تنہا صدر دائرہ ادب اسلامی تلنگانہ و اے پی نے بھی مخاطب کیا۔ بعد ازاں رضی الدین اسلم کی الفلاح سوسائٹی کی جانب سے شال پوشی اور تہنیت پیش کی گئی۔ دیگر تنظیموں نے بھی ان کی گلپوشی کی۔ ڈاکٹر سمیع امان نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

TOPPOPULARRECENT