Friday , August 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / نظام آباد ٹرانسکو کو چار دن میں 4 کروڑ روپئے سے زائد آمدنی

نظام آباد ٹرانسکو کو چار دن میں 4 کروڑ روپئے سے زائد آمدنی

نظام آباد۔15 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)500 اور 1000 روپئے کے نوٹوں پر پابندی عائد کرتے ہوئے ان نوٹوں کے ذریعہ جائیداد ٹیکس، برقی بقایہ جات اداکرنے کی حکومت کی جانب سے فراہم کردہ سہولت پر ضلع نظام آباد میں بڑے پیمانے پر ٹیکس کی ادائیگی میں عوام مصروف ہے۔ ضلع نظام آبادمیں پنچایت ٹیکس، میونسپل ٹیکس اور برقی بلوں کی ادائیگی کیلئے عوام بڑے پیمانے پر روپیوں کو جمع کررہے ہیں۔ نظام آبادٹرانسکو ریجن میں دواضلاع ہیں۔ ان میں کاماریڈی اور نظام آباد شامل ہے ان دونوں ریجنوں میں گذشتہ چار دنوں میں 4.50 کروڑ روپئے کے آمدنی حاصل ہوئی ہے 11 ؍ نومبر سے شروع کردہ یہ اسکیم کو حکومت ابتداء میں 14؍ نومبر تک مہلت دی تھی لیکن اس میں اضافہ کرتے ہوئے 24؍ نومبر تک مہلت دینے کے بعدبڑے پیمانے پر عوام بقایہ جات ادا کرنے کیلئے دکھائی دے رہے ہیں۔ اسی طرح میونسپل کارپوریشن کو بھی ہر روز لاکھوں روپئے کی آمدنی حاصل ہورہی ہے اور اب تک ایک کروڑ 60لاکھ روپئے کی آمدنی حاصل ہوئی ہے۔ حکومت کی جانب سے پرانے نوٹوں کو جمع کرنے کی تاریخ میں 24؍ نومبر تک توسیع کرنے کی وجہ سے عوام کو راحت حاصل ہوئی ہے جبکہ آرٹی سی میں بھی 500 روپئے کی نوٹوں کو حاصل کرنے کیلئے آرایم کی جانب سے ہدایت دینے کے باوجود بھی آرٹی سی کنڈاکٹر 500 روپئے کے نوٹ لینے سے انکار کررہے ہیں جبکہ واضح طور پر احکامات جاری کرنے کے باوجود بھی ملازمین ان احکامات کی تکمیل سے گریز کررہے ہیں جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT