Tuesday , August 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / نظام آباد کے 2200 اسکولوں میں دوپہر کے کھانے کی فراہمی

نظام آباد کے 2200 اسکولوں میں دوپہر کے کھانے کی فراہمی

نظام آباد:20؍ اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع کلکٹر ڈاکٹر یوگیتا رانا نے بتایا کہ گرما کی چھٹیوں میں بھی ضلع کے 2200 سرکاری مدارس میں دوپہر کے کھانے کی فراہمی کیلئے مستقل انتظامات کئے جارہے ہیں یہ کل شام اسپیشل چیف سکریٹری محکمہ تعلیمات راجیو اچاریہ کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے دوران ان خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع نظام آباد کے 36 منڈلوں کوخشک سالی سے متاثرہ قرار دیا گیا ہے ان منڈلوں میں واقع سرکاری مدارس میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کو گرما کی چھٹیوں میں دوپہر کے کھانے کی فراہمی کیلئے صدر مدرس کے علاوہ سینئر مدرس کو اس کی ذمہ داری حوالے کی جارہی ہے ۔ ان کے علاوہ سلف ہلپ گروپوںکو تعاون حاصل کرنے اور طلباء کی حاضری کو ایس ایم ایس کے ذریعہ تعلیمات کے عہدیداروں کو فراہمی کرنے ، لڑکے لڑکیوں کو علیحدہ علیحدہ دوپہر کا کھانا فراہم کیا جارہا ہے اس موقع پر اسپیشل سکریٹری راجیو اچاریہ نے کہا کہ طلباء کی حاضری کا جائزہ لینے کیلئے ایس ایم ایس کے نظام کے نافذ کا ریاست بھر میں عمل کیا جائیگا۔ نظام آباد میں شروع کردہ ایس ایم ایس نظام کا اساتذہ کی یونینوں کی جانب سے اعتراض کے باوجود بھی ایس ایم ایس کی حاضری لی جائے گی گرما کی چھٹیوں میں دوپہر کے کھانے کی فراہمی ہیڈ ماسٹر کی ذمہ داری ہے گرما کی چھٹیاں ہونے کی وجہ سے مدرسہ میں موجودہ اساتذہ کو سلسلہ وار ذمہ داری دی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT