Tuesday , October 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / نظام آباد کے 6 طلبہ کو طلائی تمغے

نظام آباد کے 6 طلبہ کو طلائی تمغے

نظام آباد:21؍ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بین ضلعی تائیکنڈو چمپئن شپ مقابلوں کا حیدرآباد میں انعقاد عمل میں آیا۔ جس میں نظام آباد شہر کے استری نیدھی اسکول سے تعلق رکھنے والے دو طلباء محمد فارس الدین انصاری نے سلور میڈل حاصل کیا جبکہ محمد فیضان الدین انصاری نے طلائی تمغہ حاصل کیا۔ علاوہ ازیں شہر کے نوا بھارتی اسکول کے تین طلبہ نبیامحوش طلائی تمغہ،فرحیہ منال نے طلائی تمغہ حاصل کیا جبکہ محمدشعیان محی الدین ، سلور وینگ اسکول کے طالب علم عبدالہادی زید نے کانسہ کا تمغہ حاصل کیا۔ ان مقابلوں میں حصہ لے کر تمغہ حاصل کرنے والے طلبہ کو ضلع کلکٹر نظام آباد یوگیتا رانا نے تہنیت پیش کی۔ علاوہ ازیں قومی اور بین الاقوامی سطح پر کامیابی کیلئے کھلاڑیوں اور ان کے والدین سے نیک توقعات وابستہ کی۔اس موقع پر ضلع کلکٹر نے کہا کہ عصر حاضر میں لڑکیوں پر ہونے والے پرُ تشدد واقعات، عصمت ریزی کے واقعات، ریاگنگ جیسے حالات کی روک تھام کیلئے اس طرح کے کھیلوں میںمہارت حاصل کرنا ناگزیر ہے۔ جبکہ کھیل کود کی سرگرمیوں میں حصہ لینے پرتندرستی بھی قائم رہتی ہے۔ ضلع کلکٹر سے ملاقات کرنے والے کھلاڑیوں کے والدین اشفاق الدین، ایاز احمد، محمد وسیم الدین انصاری کے علاوہ تمغہ حاصل کرنے والے 6 طلبہ موجود تھے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT