Thursday , August 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / نظام آباداور کاماریڈی میں جماعت اسلامی کے اجتماعات

نظام آباداور کاماریڈی میں جماعت اسلامی کے اجتماعات

مولانا یوسف اصلاحی کے بشمول تمام مکاتب فکر کے علماء کی شرکت
نظام آباد:30؍ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ( اے لوگو! اسلام میں پورے کے پورے داخل ہوجائو ) کے عنوان پر نظام آباد ، کاماریڈی اضلاع کا 14 اور 15؍ جنوری 2017 ء بروز ہفتہ اور اتوار کو نظام آباد شہر کے عیدگاہ جدید میں جماعت اسلامی ہند کی جانب سے دینی اجتماع کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار حامد محمد خان امیر حلقہ جماعت اسلامی تلنگانہ و اڑیسہ نے شہر کے لمرا گارڈن فنکشن ہال میں منعقدہ صحافتی کانفرنس سے کیا۔ انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کی اصلاح اور صفوں میں اتحاد کو پروان چڑھانے کے مقصد سے اس دو روزہ ضلعی اجتماع کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے اس دینی اجتماع میں مولانا یوسف اصلاحی ایڈیٹر آداب زندگی کے علاوہ ملکی و ریاستی سطح کے ذمہ داران جماعت اسلامی ، تمام مکاتب فکر کے زعماء ، اکابرین شرکت کریں گے ۔ دو روزہ ضلعی اجتماع کا 14؍ جنوری کو بعد نماز فجر سے آغاز عمل میں آئیگااور 15؍ جنوری کو بعد نماز عشاء اختتام ہوگا۔ جس میں خواتین کیلئے بھی معقول پردہ کا نظم رکھا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اجتماع کے انعقاد کا مقصد ملت میں نئی بیداری کااجاگر کرنا ہے ۔ عصر حاضر میں ملت اسلامیہ فکری ، نظر ی ، یلغار میں مبتلا ہے انہوں نے کہاکہ اسلام صرف عبادت کا نام نہیں بلکہ زندگی کے تمام شعبہ جات ، سماجی ، سیاسی ، ثقافتی ، معاشی میدانوں میں رہنمائی کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے انہوں نے اصلاح امت کیلئے نئی جاں ، نئی روح پھونکنے اس اجتماع میں جوش در جوش شرکت کی خواہش کی اور امید ظاہر کی کہ یہ اجتماع نیا جوش ، نئی تاریخ رقم کریگا۔ صحافتی کانفرنس میں عبدالباسط انور ریاستی سکریٹری شعبہ دعوۃ ، احمد عبدالحلیم امیر مقامی جماعت اسلامی ، عبدالعزیز سکریٹری شعبہ خدمت خلق تلنگانہ وا ڑیسہ ، خواجہ نصیر الدین ناظم ضلع نظام آباد، احمد عبدالعظیم ناظم جماعت اسلامی ضلع کاماریڈی ، مولانا جاوید بیگ عمری معاون ناظم ضلع کاماریڈی ، ایم این بیگ زاہد ریاستی سکریٹری امیر حلقہ جماعت اسلامی تلنگانہ واڑیسہ ، انور خان کنونیر پروگرام ، شیخ حسین ناظم شعبہ دعوۃ ، عبدالرحیم قمر ، عامر جابری ، عبدالرحیم و دیگرنے شرکت کی ۔

TOPPOPULARRECENT