Monday , August 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / نظام آباد میں ایس آئی او کا دعوتی پروگرام

نظام آباد میں ایس آئی او کا دعوتی پروگرام

نظام آباد:22؍ اکتوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)مولانا اسید حفیظ یونٹ پریسیڈنٹ و امام مسجد عرفات کی اطلاع کے بموجب  اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن (ایس آئی او) ہمیشہ سے دعوتی طرز پر اپنی مختلف سر گرمیاں انجام دیتی آرہی ہے اور ملک کے غیر مسلم اور مختلف مذاہب کے افراد کے درمیان اسلام کی صحیح تعلیمات کو پیش کر نے کی مکمل جدوجہد میں مصروف ہے اور اسلام کی تئیں دوسرے مذاہب کے لوگوں میں جو غلط خیالات پیدا ہو رہی ہیں ان کو مٹانے کی کوشش میں سر گرم عمل ہے۔اسی کی ایک کڑی شہر کے عرفات مسجد کے موضع احمد پورہ کولونی یونٹ میں ایس آئی او کی جانب سے احمد پورہ میں موجود مختلف غیر مسلم افراد کے درمیان اسلام کی تعلیمات کو پیش کیا گیا، اس موقع پر جماعت اسلامی شہر نظام آباد کے دعوہ سیل کے ذمہ دار عبدالرحمٰن نے غیر مسلم افرد سے بات کرتے ہو ئے انھیں اسلام کی بنیادی معلومات فراہم کی اور ایک خدا کے تصور، آخرت ،جنت و دوزخ کا تصور اورنبیﷺ کے پیغامات کو پیش کیا جس کو غیر مسلم افراد نے بڑی توجہ کے ساتھ سماعت کیا اور اسلام کے تئیں اپنی رواداری اور ہمدردی کو پیش کیا،ساتھ ہی ساتھ ایس آئی او نے غیر مسلم افراد کو دعوتی لیٹریچر و فولڈرس بطور تحفہ پیش کیا جس پر غیر ان حضرات نے اظہار تشکر کیا۔اس موقع پر برادرمحمد فراز، برادر معینالدین، برادر فرقان، برادر توصیف خان،برادر اعجازودیگر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT