Friday , August 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / نظام آباد میں جمعیۃ علماء کی رکنیت سازی کا آغاز

نظام آباد میں جمعیۃ علماء کی رکنیت سازی کا آغاز

نظام آباد:8 ؍ اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ملک گیر سطح پر ملت اسلامیہ کو درپیش سماجی، سیاسی اور ملی مسائل کی یکسوئی کیلئے جمعیۃ علماء ہندنمائندہ تنظیم ہے جس پر ملک بھر کے مسلمان ہمیشہ اعتماد کرتے ہیں اور وابستگی کا اظہار کرتے ہیں۔ صدر جمعیۃ علماء ہند ضلع نظام آباد مولانا حافظ لئیق خان نے ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بتایاکہ ضلع میں جمعیۃ علماء کی رکنیت ساز ی کاآغاز کردیاگیا ہے ۔ تمام مسلمان مرد وخواتین صرف دو روپئے فیس ادا کرتے ہوئے کثیر تعداد میں رکنیت حاصل کرسکتے ہیں تاکہ ملک گیر سطح پر جمعیۃ علماء ہند کو مضبوط اور مستحکم کیاجاسکے۔ مولانا حافظ لئیق خا ن نے جمعیۃ علماء ہند کے اغراض ومقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اسلامی تعلیمات کو عام کرنا ، اسلامی امور کا تحفظ ، ملکی قانون کے مطابق تمام طبقات میں میل جو ل اور اسلام کا تعارف جمعیۃ علماء ہند کا اہم ترین مقصد ہے جس پر جمعیۃ علماء ثابت قدمی کے ساتھ گامزن ہے۔ انہوںنے کہا کہ دور حاضر میں فرقہ پرستی کے فروغ اور ملک کے کسی نے کسی مقام پر مسلمانوں کے ساتھ پیش آنے والے سنگین واقعات کے خلاف جمعیۃ علماء ہند کمر بستہ ہوکر مسلمانوں کا ساتھ دے رہی ہے۔ ملک کی آزادی سے لیکر آج تک جمعیۃ علماء ہند کارکردگی کا ایک یادگارریکارڈ رکھتی ہے ۔ جب کبھی ملک کے حالات کو فرقہ پرستی کی آگ میں جھونکنے کی کوشش کی گئی یا پھر مسلمانوں کے خلاف سازش کرتے ہوئے دہشت گردی کے الزامات میں گرفتاری عمل میں لائی گئی جمعیۃ علماء ہند نے بنا کسی پس وپیش کے حالات کا مقابلہ کیا اور دہشت گردی کے بے بنیاد الزامات میں گرفتار مسلم نوجوانوں کی رہائی کو یقینی بنایا۔ ملت اسلامیہ کی اس عظیم تنظیم جمعیۃ علماء ہند کو مضبوط کرنے کیلئے مولانا حافظ لئیق خان نے تمام مسلمان مردو خواتین سے خواہش کی کہ کثیر تعداد میں رکنیت حاصل کرے۔ مزید تفصیلات کیلئے حافظ لئیق خان کے فون نمبر 9848048202 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔ جمعیۃ علماء کی زیر نگرانی بعد نماز جمعہ مختلف مساجد کے پاس رکنیت سازی کاؤنٹرس قائم کئے جارہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT