Friday , September 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / نظام آباد میں ٹی پی او پر مجلسی کارپوریٹر کے حملہ کی مذمت

نظام آباد میں ٹی پی او پر مجلسی کارپوریٹر کے حملہ کی مذمت

میونسپل ملازمین کا شدید احتجاج اور کارپوریٹر کے خلاف مقدمہ درج
نظام آباد:14؍ اکتوبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )میونسپل نظام آباد کے ڈرین پر غیر مجاز طور پرکئے گئے قبضہ کو برخواست کرنے والے ٹائون پلاننگ آفیسر پر مجلسی کارپوریٹر ڈیویژن 26 اعجاز احمد کی جانب سے حملہ کرنے کے علاوہ ٹائون پلاننگ آفیسر ستیہ نارائنا کی شکایت پر Iٹائون پولیس متعلقہ مجلسی کارپوریٹر پر مقدمہ درج کیا تفصیلات کے بموجب حالیہ بارش کے دوران نالوں پر ہوئے غیر مجاز قبضہ کوبرخواست کرنے کیلئے ریاستی حکومت کی جانب سے احکامات جاری کئے گئے تھے جس پر میونسپل کارپوریشن کے عہدیدار سلسلہ وار قبضوں کو برخواستگی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے تھے بودھن روڈ پر نالے پر ہوئے غیر مجاز قبضہ کی وجہ سے حالیہ بارش میں انتہائی تکالیفات کا سامنا کرنا پڑا جس پر ٹی پی او نالے پر غیر مجاز قبضہ کو برخواست کررہے تھے کہ ڈیویژن26 سے وابستہ مجلسی کارپوریٹر یہاں پہنچ کر ٹی پی او پر حملہ کیا اور مار پیٹ کی جس پر کمشنر میونسپل کارپوریشن ناگیشورنےIٹائون پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی پولیس نے مجلسی کارپوریٹر کے خلاف مقدمہ درج کیا۔ اے سی پی نظام آباد نارتھ زون آنند کمارسے اس بارے میں دریافت کرنے پر بتایا کہ ٹائون پلاننگ آفیسر غیر مجاز قبضہ جات کو برخواست کررہے تھے کہ ڈیویژن 26 کے مجلسی کارپوریٹر اعجاز حسین نے ٹائون پلاننگ آفیسر پر کئے گئے حملہ کے خلاف ان پر مقدمہ درج کیا گیا۔ واضح رہے کہ حالیہ میونسپل کارپوریشن کے اجلاس میں میونسپل انجینئرس کو متعلقہ کارپوریٹر نے چور قرار دیا جس پر میونسپل ملازمین نے متحدہ طور پر رخصت پرجانے کا فیصلہ کیا تھا جس پر متعلقہ کارپوریٹر نے معافی مانگی تھی۔ ابتدائی ہی سے ان کا رویہ متعصبانہ ہے انہوں نے ایم ایچ او کے ساتھ بھی زیادتی کرنے کی شکایت ہے متعلقہ کارپوریٹر کی بڑھتی ہوئی غیر سماجی حرکتوں پر میونسپل ملازمین شدید برہمی کا اظہار کررہے ہیںاور شہر میں مجلسی کارپوریٹرس کی زیادتیوں میں اضافہ پر شہریان میں بھی تشویش پائی جارہی ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT