Thursday , July 27 2017
Home / اضلاع کی خبریں / نظام آباد میں گانجہ اسمگلنگ کرنے والی ٹولی گرفتار

نظام آباد میں گانجہ اسمگلنگ کرنے والی ٹولی گرفتار

نظام آباد :23؍ اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)گانجہ اسمگلنگ کرنے والے ایک ٹولی کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے 80 کیلو گانجہ اور تین گاڑیاں برآمد کی گئی۔ جبکہ ٹولی کا سرغنہ منور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔ اے سی پی نظام آباد آنند کمار نے VIٹائون میں منعقدہ پریس کانفرنس میں مخاطب کرتے ہوئے بتایا کہ نظام آباد شہر کے مالاپلی حدود میں منور علی اپنی کار کے ذریعہ گانجہ منتقل کرتے ہوئے سارنگ پور کے علاقہ میں ہنومان مندر کے پاس ایک شیڈ میں محفوظ کیا ہوا تھا اور یہاں سے مختلف علاقوں کو منتقل کیا کرتا ہے منور علی کے پاس گذشتہ کئی سالوں سے محمد جمال الدین ، ڈرائیور کالونی کے شیخ پاشاہ ، محمد افروزکام کررہے ہیں پولیس کو ملی اطلاع پر پولیس نے سادہ لباس میں پہنچ کر گانجہ خریدنے کا بہانہ بنایا اور شیڈ میں پہنچ کر تنقیح کرنے پر 80 کیلو گانجہ کے 40 پیاکٹس برآمدکئے جس کی مالیت 4لاکھ روپئے ہے منور علی کام کرنے والے افراد کو ایک ٹرپ کو فی کس 5 ہزار روپئے ادا کرتا ہے اور اس طرح اپنے حامیوں کے ذریعہ گانجہ منتقل کرتے ہوئے گذشتہ کئی دنوں سے شہر نظام آباد میں کاروبار انجام دے رہا تھا پولیس نے منصوبہ بند طریقہ سے یہاں پہنچ کر گاڑیوں اور گانجہ کو پکڑنے میں کامیاب رہی ۔ جبکہ منور علی کے خلاف میں نارکوٹیک ڈرگس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا اور منور علی کو گرفتار کرنے کیلئے پولیس کی خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے اور اس خصوص میں پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT