Thursday , September 21 2017
Home / جرائم و حادثات / نظام ساگرکنال میں 2طلبہ غرقاب

نظام ساگرکنال میں 2طلبہ غرقاب

اسکولوں میں غم کی لہر ‘ مذہبی و سیاسی قائدین کا اظہار تعزیت
نظام آباد:13؍ فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نظام ساگر کنال میں دو لڑکے غرقاب ہوگئے اور ان کی نعشیں بہہ جانے کی وجہ سے غوطہ خواروں کی جانب سے آج ان کی نعشیں باہر نکالی گئی ۔ تفصیلات کے بموجب شیخ ریاض احمد اور عباس خان یہ دونوں طالب علم ہے کل اتوار ہونے کے باعث اسکول کو تعطیل ہونے کی وجہ سے نظام ساگر کنال ( بڑی نہر ) میں تیراکی کیلئے گئے ہوئے تھے اور تیراکی سے ناواقف یہ دونوں طالب علم پانی میں اترے اور گہرے پانی میں چلے جانے کی وجہ سے غرقاب ہوگئے۔ اس بات کی اطلاع ملتے ہی یہاں پر سینکڑوں افراد جمع ہوگئے ۔ اس بات کی اطلاع ملتے ہی پولیس Vٹائون یہاں پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا پولیس پہنچنے تک رات ہوگئی تھی جس کی وجہ سے نعشوں کو تلاش کرنا مشکل ہورہا تھا ۔ آج صبح پولیس مقام واقعہ پر پہنچ گئی اور سابق ڈپٹی مئیر میر مجاز علی نے تیراکوں کو طلب کیا ۔ غوطہ خوار اور تیراکوں نے نہر کے علاقہ میں دور دور تک تلاش کرنے پر لڑکوں کی نعش دستیاب ہوئی ۔ عباس خان کا تعلق احمد پورہ کالونی سے ہے اور یہ کریسنٹ ہائی اسکول اُردو میڈیم کا طالب علم ہے اور شیخ محمد ریاض کا تعلق ہاشمی کالونی سے ہے اور یہ پیلا اسکول میں ساتویں جماعت کا طالب علم ہے ۔ اس واقعہ کے بعد دونوں اسکولوں میں غم کی لہر دوڑ گئی اور دونوں اسکولوں میں ان طلباء کے انتقال پر تعزیت پیش کی گئی اور اسکولوں کو تعطیل دی گئی ۔ سکریٹری کرسپانڈنٹ کریسنٹ ہائی اسکول سید مجیب علی نے سرکاری دواخانہ پہنچ کر اظہار تعزیت کیا اور ان کے افراد خاندان سے ملاقات کی ۔ شہر نظام آباد کی بڑی نہر میں مسلسل اس طرح کے واقعات پیش آرہے ہیں نہر کے علاقہ میں دستی گشت نہ ہونے کی وجہ سے ہر سال اس طرح کے واقعات پیش آرہے ہیں بابن صاحب پہاڑی کے علاقہ میں واقع نظام ساگر کنال کے علاقہ میں سلم بستیاں رہتی ہے اور سلم بستیوں سے وابستہ افراد بڑی نہر میں پانی نہانے کے دوران غرقاب ہورہے ہیں اگر دستی گشت قائم کرنے کی صورت میں اس طرح کے واقعات کی روک تھام کی جاسکتی ہے ۔اس واقعہ کے بعد صدر ضلع جمعیت العلماء حافظ لئیق خان ، سابق ڈپٹی مئیر میر مجاز علی ، صدر ضلع اقلیتی ڈپارٹمنٹ کانگریس سمیر احمد ، کانگریس قائد ببلو خان کے علاوہ دواخانہ پہنچ کر متاثرہ لڑکوں کے افراد خاندان سے ملاقات کی اور اظہار تعزیت کیا ۔ Vٹائون پولیس نعشوں کے پنچنامہ کے بعد پوسٹ مارٹم کیلئے سرکاری دواخانہ منتقل کیا اور نعشوں کے ورثاکو ورثاکے حوالے کیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT