Friday , September 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / نظام ساگر پراجکٹ سے آبی سہولتوں کی فراہمی

نظام ساگر پراجکٹ سے آبی سہولتوں کی فراہمی

نظام آباد:6؍جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)نظام آباد بودھن میں آبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے نظام ساگر پراجیکٹ میں موجودہ 0.413.99 ٹی ایم سی پانی کے ذخیرہ سے 800 کیوزکس پانی 5 دن میں چھوڑا جارہا ہے ۔ ای ای ستیہ شیلا ریڈی نے یہ بات بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ نظام ساگر پراجیکٹ میں پانی کا ذخیرہ ڈتھ اسٹوریج کو پہنچ چکا ہے لیکن علی ساگر اور بودھن کے تالابوں میں پانی کا ذخیرہ  نہ ہونے کی وجہ سے دونوں مقامات پر آبی سہولتوں کی فراہمی ناگزیر ہوگئی تھی۔ جس کی وجہ سے 5 دن تک 800 کیوزکس پانی چھوڑنے کیلئے فیصلہ کیا گیا ہے۔ 0 ڈسٹریبوٹر سے علی ساگر تک واقع مین کنال کے تمام ڈسٹریبوٹرس کو بند کیا گیا تاکہ کسان ڈسٹریبوٹروں سے پانی حاصل نہ کرسکے جس کیلئے سخت اقدامات کرتے ہوئے آبی سہولتوں کی فراہمی کی جارہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT