Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / نظام شوگر فیاکٹری کے احیاء کا مطالبہ، آج بودھن میں جلسہ

نظام شوگر فیاکٹری کے احیاء کا مطالبہ، آج بودھن میں جلسہ

صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی اتم کمار ریڈی و دیگر کی شرکت
حیدرآباد ۔ 22 اکٹوبر (سیاست نیوز) صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کیپٹن اتم کمار ریڈی اتوار کو بودھن میں سابق وزیر سدرشن ریڈی کے نظام شوگر فیاکٹری کے احیاء کا مطالبہ کرتے ہوئے شروع کردہ مہا پدیاترا کے اختتامی جلسہ سے خطاب کریں گے۔ آج گاندھی بھون میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اتم کمار ریڈی نے کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر نے ٹی آر ایس کے اقتدار میں آنے کے 100 دن میں نظام شوگر فیکٹری کا احیاء کرنے کا عوام سے وعدہ کیا تھا۔ ڈھائی سال اقتدار کے مکمل ہونے کے باوجود چیف منسٹر تلنگانہ نے اپنا وعدہ پورا نہیں کیا، جس سے نظام شوگر فیکٹری سے وابستہ 10 ہزار مزدور کے ارکان خاندان معاشی بحران کا شکار اور مختلف مسائل سے دوچار ہیں۔ نظام شوگر فیاکٹری  کے مزدور اور کسانوں نے اپنے مسائل سے چیف منسٹر کے علاوہ ان کی دختر رکن پارلیمنٹ نظام آباد مسز کویتا کو ایک سے زائد مرتبہ یادداشت پیش کی۔ تاہم انہیں صرف تیقن ملا وعدے پر کوئی عمل آوری نہیں ہوئی۔ کسانوں اور مزدوروں کے مسائل کی یکسوئی کیلئے حکومت پر جمہوری انداز میں دباؤ ڈالنے کانگریس کے سینئر قائد سابق ریاستی وزیر سدرشن ریڈی نے 60 کیلو میٹر کی مہاپدیاترا کا آغاز کیا ہے۔ افتتاحی پروگرام میں تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے ورکنگ پریسیڈنٹ ملوبٹی وکرامارک اور قائد اپوزیشن تلنگانہ قانون ساز کونسل محمد علی شبیر نے شرکت کی تھی۔ وہ اتوار کو پدیاترا کے اختتامی پروگرام میں شرکت کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT