Friday , August 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / نظام شوگر فیکٹری ملازمین فاقہ کشی پر مجبور

نظام شوگر فیکٹری ملازمین فاقہ کشی پر مجبور

سیاسی جماعتوں کی جانب سے استحصال، زنجیری ہڑتال کا سلسلہ جاری
بودھن۔9 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ٹی آر ایس پارٹی کے دور اقتدار میں نظام دکن شوگر شکر نگر کے بیروزگار سابق ملازمین کو کیا حصول روزگار کیلئے جمہوری انداز میں جدوجہد کرنے کا حق حاصل نہیں ہے؟ یہ سوال NDSL کے سابق ملازمین کی جانب سے اُٹھایا جارہا ہے، بند شوگر فیاکٹری کی کشادگی اور ملازمین کو روزگار کی ضمانت دیئے بغیر خانگی انتظامیہ نے ماہ ڈسمبر کے آخری ہفتہ میں بغیر کوئی نوٹس کے NDSL کو بند کردیا۔ اس اچانک اقدام کے خلاف ملازمین لیبر کمشنر تلنگانہ سے رجوع ہوئے لیکن لیبر کمشنر نے بھی ملازمین کے جائز حقوق دلانے سے قاصر رہے۔ NDSL کو لے آف کرنے کے انتظامیہ کے فیصلے سے ایک ماہ قبل سے ہی ملازمین اور یہاں کے کاشت کار فیاکٹری کو حکومت کی تحویل میں لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے امبیڈکر چوراستہ پر زنجیری بھوک ہڑتال شروع کردی تھی۔ ملازمین اور رعیت کی طرف سے جاری زنجیری بھوک ہڑتال کا فیاکٹری انتظامیہ پر کچھ بھی اثر نہیں ہوا بلکہ فیاکٹری انتظامیہ نے خام مال اور پانی کی قلت کا بہانہ کرتے ہوئے قائدین کو ان کا انتخابی وعدہ یاد دلاتے ہوئے NSF کو حکومت کے زیرانتظام لینے کا مطالبہ کرتے چلے آرہے ہیں لیکن برسراقتدار ٹی آر ایس پارٹی کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کانگریس پارٹی کے قائدین NSF کے سابق ملازمین اور کسانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے یہاں فیاکٹری ملازمین کے ساتھ احتجاج میں حصہ لے رہے ہیں۔ سال 2014ء تک ٹی آر ایس پارٹی کے قائدین بھی NSF کے ملازمین اور کسانوں کے مطالبہ کی تائید کرتے ہوئے فیاکٹری کو حکومت کے زیراہتمام لینے کی ملازمین اور کسانوں کی طرف سے چلائی جارہی تحریک کی تائید کررہے تھے۔ کانگریس اور ٹی آر ایس پارٹی کے قائدین NDSL ملازمین اور کسانوں کی مکمل استحصال کرتے چلے آرہے ہیں جس کے باعث NDSL کے ملازمین پہلے نیم فاقہ کشی کی زندگی گذار رہے تھے اور آج مذکورہ سیاسی جماعتوں کی دغابازی کے باعث فاقہ کشی میں مبتلا ہیں، کو غیرمعینہ بھوک ہڑتال کرنے کے حق سے بھی محروم کردیا گیا۔ بھوک ہڑتال کے آغاز کے صرف 40 گھنٹوں میں ہی جبراً ہڑتال کو پولیس کی طرف سے برخاست کردیا گیا جس کے باعث NDSL کے ملازمین نے یہاں فیاکٹری کے روبرو زنجیری بھوک ہڑتال کا آغاز کرتے ہوئے اپنے جائز مطالبات منوانے کی کوشش کررہے ہیں۔ CITU قائد کمار سوامی نے کہا کہ نظام دکن شوگری کے بیروزگار ملازمین کے مطالبات منوانے تک یہاں شکر نگر نظام دکن شوگر فیاکٹری کے سامنے زنجیری بھوک ہڑتال کا سلسلہ جاری رہے گا۔

TOPPOPULARRECENT