Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / نظام شوگر فیکٹری کا احیاء ممکن نہیں: کے سی آر

نظام شوگر فیکٹری کا احیاء ممکن نہیں: کے سی آر

حیدرآباد۔/21ڈسمبر، ( آئی این این ) چیف منسٹر مسٹرکے چندر شیکھر راؤ نے آج بتایا کہ ریاستی حکومت نے نظام شوگر فیکٹری کے احیاء کی تمام تر کوششیں کیں لیکن ناکامی ہوئی کیونکہ کسان کوئی دلچسپی نہیں دکھارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب شوگر فیکٹری کا احیاء نہیں کرے گی۔ کانگریس رکن اسمبلی اور تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی صدر این اتم کمار ریڈی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کے سی آر نے کہا کہ حکومت نے کسانوں کو ممکنہ مدد کا تیقن دیا لیکن وہ دلچسپی ظاہر نہیں کررہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس علاقہ میں 95 فیصد کسان اب گنے کی پیداوار نہیں کررہے ہیں۔قائد اپوزیشن کے جانا ریڈی نے کہا کہ علاقہ کے کسان نظام شوگر فیکٹری کے احیاء کیلئے تیار ہیں، انہوں نے حکومت سے یہاں کے کسانوں سے پھر ایک بار مشاورت کا مطالبہ کیا جس پر چیف منسٹر نے کہا کہ اگر کانگریس لیڈر جانا ریڈی یا جیون ریڈی اس معاملہ میں کسانوں کی قیادت کیلئے تیار ہوں تو انہیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔
انہوں نے ضلع نظام آباد سے تعلق رکھنے والے عوامی نمائندوں سے بھی خواہش کی کہ وہ نظام شوگر فیکٹری کے احیاء کی صورت میں کسانوں سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں آمادہ کریں۔

TOPPOPULARRECENT