Tuesday , September 26 2017
Home / اضلاع کی خبریں / نظام شوگر فیکٹری کو بحال کرنے کیلئے کورٹلہ میں زبردست احتجاجی مظاہرہ

نظام شوگر فیکٹری کو بحال کرنے کیلئے کورٹلہ میں زبردست احتجاجی مظاہرہ

کورٹلہ۔/16نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نظام شوگر فیکٹری کو دوبارہ بحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے گنے کے کاشتکاری کے سنگھموں کے زیر اہتمام بروز منگل شدید احتجاج کرتے ہوئے چلو جگتیال کے نام پر پدیاترا کی۔ حکومت سے اس ضمن میں اقدام کرنے تک اپنی جدوجہد جاری رکھنے کا کسانوں نے عہد لیا۔ کانگریس ، تلگودیشم پارٹی، بھارتیہ جنتا پارٹی کے قائدین نے کسانوں کی تائید میں حصہ لیا۔ پولیس کی جانب سے احتجاجیوں کو حراست میں لیکر بعد ازاں چھوڑ دیا۔ نظام شوگر فیکٹری کی دوبارہ بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے شروع کی گئی ریتو یاترا میں سابق اسپیکر جناب سریش ریڈی، سابق ریاستی وزیر سدرشن ریڈی، سابق رکن پارلیمنٹ نظام آباد جناب مدھو یشکی گوڑ، بھارتیہ جنتا پارٹی کسان مورچہ قومی جنرل سکریٹری سگناکر راؤ، سابق ایم ایل سی تلگودیشم پارٹی ڈائرکٹر اے نرسا ریڈی، صدر کانگریس آئی پارٹی ضلع کریم نگرجناب مرتنجیم سابق ایم ایل اے مٹ پلی جناب کومی ریڈی راملو، سابق پردیش کانگریس آئی پارٹی جناب وینکٹ انچارج حلقہ اسمبلی کورٹلہ تلگودیشم پارٹی جناب سامباری پربھاکر زیڈ پی ٹی سی ممبر ابراہیم پٹنم، بی سنیتا کے علاوہ کسانوں نے کثیر تعداد میں حصہ لیا۔

TOPPOPULARRECENT