Tuesday , August 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / نظام شوگر فیکٹری کی بند سینما تھیٹر پر لینڈ مافیا کی نظر

نظام شوگر فیکٹری کی بند سینما تھیٹر پر لینڈ مافیا کی نظر

بودھن۔/22فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نظام شوگر فیکٹری شکر نگر کالونی میں واقع بند سینما ٹاکیز کرسٹل پیالیس پر لینڈ مافیا کی نظر ٹکی ہوئی ہے۔ قدیم کرسٹل پیالیس ٹاکیز جو کالونی میں قیام پذیر NSFکے ملازمین کے افراد خاندا ن کی تفریح کیلئے تعمیر کی گئی تھی تقریباً چار دہوں سے بند پڑی اس تھیٹر کے مالکانہ حقوق این ایس ایف کوآپریٹیو اسٹور کے پاس موجود ہیں۔ ماضی میں اس تھیٹر کو عصری بنانے کے بجائے بند کردیا گیا تھا تب سے اب تک بند تھیٹر پر لینڈ مافیا کی نظر ٹکی ہوئی ہے۔ ذرائع کے بموجب بعض افراد اس ٹاکیز کی ملکیت کے نقلی دستاویزات تیار کرکے 30لاکھ میں فروخت کردینے کا منصوبہ بنائے جانے کی افواہیں بودھن شہر میں زیر گشت ہیں۔ سال 2015 میں این ایس ایف کو مکمل طور پر بند کردیئے جانے کے باعث سابقہ ملازمین پریشان ہیں تو دوسری جانب لینڈ مافیا اور بعض قائدین کی نظراین ایس ایف اور دیہی علاقوں میں موجود اسائنمنٹ اراضیات پر ٹکی ہوئی ہیں۔ قبل ازیں بعض افراد مبینہ طور پر جعلی دستاویزات تیار کرکے ایک مسجد کی موقوفہ اراضی فروخت کرچکے ۔

نلگنڈہ میں بیروزگار نوجوانوں کی
بڑے پیمانے پر گرفتاریاں
نلگنڈہ۔/22فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ سیاسی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کنوینر پروفیسر کودنڈا رام کی جانب سے تعلیم یافتہ بیروزگاروں کی احتجاجی ریالی کو پولیس اور حکومت کی جانب سے اجازت نہ ہونے کے باوجود ریالی منظم کرنے کے فیصلہ پر آج ریالی میں شرکت کرنے والے طلباء تنظیموں کے قائدین اور بیروزگار نوجوانوں کی بڑے پیمانے پر گرفتاریاں عمل میں آئی۔ پولیس کی جانب سے بڑے پیمانے پر چیک پوسٹ قائم کئے گئے حیدرآباد جانے والے تمام راستوں کی عملاً ناکہ بندی کی گئی تھی۔ ضلع نلگنڈہ میں تین چیک پوسٹ، سوریا پیٹ ضلع میں 5چیک پوسٹ اور یادادری بھونگیر ضلع میں 2 چیک پوسٹ قائم کئے گئے تھے۔ ضلع میں پولیس نے تلنگانہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی ریالی میں شرکت کرنے کی کوشش کرنے والے زائد از 370 نوجوانوں کو حراست میں لیا گیا جن میں  225 بیروزگاروں کو چیک پوسٹوں پر قائدین، نوجوانوں کو حراست میں لیا گیا۔ نلگنڈہ میں 101، یادادری بھونگیر میں 44افراد کو حراست میں لئے جانے کی اطلاع ہے۔

TOPPOPULARRECENT