Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / نظام شوگر فیکٹری کے ملازمین کی برطرفی پر بی جے پی کا سخت اعتراض

نظام شوگر فیکٹری کے ملازمین کی برطرفی پر بی جے پی کا سخت اعتراض

حیدرآباد ۔ /25 ڈسمبر (سیاست نیوز) بھارتیہ جنتاپارٹی نے نظام شوگر فیکٹری کے ورکرس کو نکالنے پر سخت اعتراض کیا اور حیرت کے ساتھ کہا کہ آیا یہ گولڈن تلنگانہ ہے جس کا چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے وعدہ کیا ہے ۔ بی جے پی کے ترجمان کرشنا ساگر راؤ نے نظام شوگر فیکٹری کے ورکرس کو جس انداز میں بیدخل کیا گیا ۔ اس کی سخت مذمت کی اور سوال کیا کہ نظام شوگر فیکٹری کو کنٹرول میں لینے اور اس کا احیاء کرنے کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے وعدوں کا کیا ہوا ۔ یہ الزام عائد کرتے ہوئے کہ ٹی آر ایس پارٹی نے اس کے انتخابی منشور میں جھوٹے وعدے کرتے ہوئے تلنگانہ کے عوام کو دھوکہ دیا ہے ۔کرشنا ساگر راؤ نے نظام شوگر فیکٹری کے ملازمین کو فوری بحال کرنے کا مطالبہ کیا اورانہوں نے کے سی آر حکومت سے نظام شوگر فیکٹری کا فوری احیاء کرنے کا بھی مطالبہ کیا ۔

TOPPOPULARRECENT