Thursday , August 24 2017
Home / شہر کی خبریں / نظام کالج گراؤنڈ پر کل یوم اقلیتی بہبود تقریب

نظام کالج گراؤنڈ پر کل یوم اقلیتی بہبود تقریب

ڈپٹی چیف منسٹر مسٹر محمد محمود علی نے تیاریوں کا جائزہ لیا
حیدرآباد /9 نومبر ( راست ) حکومت تلنگانہ نے 11 نومبر کو ملک کے پہلے وزیر تعلیم مولانا ابوالکلام آزاد کی یوم پیدائش تقریب کے موقع پر ریاستی سطح پر یوم اقلیتی بہبود منانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس سلسلے میں سرکاری طور پر پراثر تقریب کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ اس خصوص میں نظام کالج گراؤنڈ میں زور و شور سے تیاریاں جاری ہیں۔ نائب وزیر اعلی الحاج محمد محمود علی نے آج نظام کالج گراؤنڈ پہونچ کر انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے مولانا ابوالکلام آزاد کو تلعیم کے ذریعہ ملک کو نئی جہت دینے والی شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی ہمیشہ یہ کوشش تھی کہ ہر ہندوستانی تعلیم یافتہ ہوتا کہ ہندوستان تیز رفتاری سے ترقی کی سمت گامزن ہوسکے ۔ جس کے عین مطابق تلنگانہ حکومت نے اپنی ریاست سے ناخواندگی کو ختم کرنے کیلئے اقلیتوں کیلئے اقامتی اسکولس کے قیام کو یقینی بنایا ہے ۔ جس کی کافی پذیرائی ہے اور اس ضمن میں عوام کی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے حکومت نے اس میں مزید اضافے کا عزم کیا ہے ۔ نائب وزیر اعلی نے چیف منسٹر تلنگانہ کے چندرا شیکھر راؤ کو اقلیت نواز قرار دیتے ہوئے  کہا کہ اس تقریب میں شخصی دلچسپی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہوں نے ایک مرتبہ بھی اپنی اقلیت دوستی کا ثبوت دیا ہے ۔

 

دہلی میں آئندہ ماہ فکی اجلاس
چیف منسٹر اے پی کی شرکت
حیدرآباد 9 نومبر ( یو این آئی) آندھرا پردیش کے وزیر اعلی این چندرا بابو نائیڈو 10 دسمبر کو دہلی میں فکی کی میٹنگ میں شرکت کریں گے ۔ بعد ازاں وہ مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر کی زیر صدارت مختلف صنعت کاروں ‘ کمپنی کے ذمہ داروں سے بھی ملاقات کریں گے ۔ گول میز میٹنگ میں وہ شرکت کریں گے ۔

سائبر سیکوریٹی کانفرنس
اسرائیلی ماہرین کی شرکت
حیدرآباد ۔ 9 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : سائبر سیکوریٹی کانفرنس و نمائش حیدرآباد میں 22 نومبر سے شروع ہوگی ۔ وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ ایچ آئی سی سی نووٹیل میں کانفرنس کا افتتاح کریں گے ۔ سائبر سیکوریٹی کے کئی ماہرین 50 نمائش کنندے اور دو سو مندوبین شرکت کریں گے ۔ جن اہم موضوعات پر مباحث ہوں گے ۔ ان میں سمولیشن سیکوریٹی خدمات بنک کاری ، مالیاتی خدمات اور انشورنس کو درپیش چیلنجس مینجمنٹ کی شناخت اور اس تک رسائی شامل ہیں ۔ اسرائیلی ماہرین بھی شرکت کریں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT