Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / نظام کے بعد حیدرآباد کو چندر شیکھر راؤ کے ذریعہ ترقی،ٹی آر ایس کے تمام وعدوں پر عمل کی مساعی ، الحاج محمد سلیم کا کونسل میں خطاب

نظام کے بعد حیدرآباد کو چندر شیکھر راؤ کے ذریعہ ترقی،ٹی آر ایس کے تمام وعدوں پر عمل کی مساعی ، الحاج محمد سلیم کا کونسل میں خطاب

حیدرآباد ۔ /7 اکٹوبر (سیاست نیوز) حیدرآباد کو نظام کے بعد اگر کوئی حکومت ترقی سے ہمکنار کررہی ہے تو وہ موجودہ کے سی آر کے زیراقتدار خدمت انجام دے رہی حکومت ہے ۔ ٹی آر ایس قانون ساز کونسل جناب الحاج محمد سلیم نے آج تلنگانہ قانون ساز کونسل میں خطاب کے دوران یہ بات کہی ۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے کئے گئے تمام وعدوں کو پورا کرنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ جناب الحاج محمد سلیم نے بتایا کہ ریاست میں ہر گھر کو پینے کے پانی کی سربراہی یقینی بنانے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہر حیدرآباد کے علاوہ ریاست کے دیگر اضلاع کی مجموعی ترقی اور تمام طبقات کی یکساں ترقی کو یقینی بنانا تلنگانہ راشٹرا سمیتی حکومت اپنا فرض منصبی تصور کرتی ہے ۔ رکن قانون ساز کونسل نے بتایا کہ ریاست تلنگانہ میں عوام کی ترقی کیلئے حکومت نے معاشی منصوبہ بندی کررکھی ہے ۔ علاوہ ازیں تعلیمی ترقی کو یقینی بنایا جارہا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہر حیدرآباد اور اضلاع میں اقلیتوں کی تعلیمی و معاشی پسماندگی کو دور کرنے کیلئے خصوصی منصوبہ بندی کی جارہی ہے اور سرکاری اسکیمات پر موثر عمل آوری کو یقینی بنانے کی چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ ہدایت دے چکے ہیں ۔ جناب الحاج محمد سلیم نے کہا کہ چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی قیادت میں ریاست کی ترقی ممکن ہوپارہی ہے جبکہ سابق میں کسی بھی سیاسی جماعت نے اپنے دور اقتدار میں تلنگانہ کی پسماندگی کو دور کرنے کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے ۔ خواہ وہ کانگریس ہو یا تلگودیشم دونوں سیاسی جماعتوں نے تلنگانہ عوام کو نظرانداز کرتے ہوئے انہیں پسماندہ بنادیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ موجودہ حکومت تلنگانہ ریاست اور عوام کی پسماندگی کو دور کرنے کیلئے متعدد اقدامات کا منصوبہ رکھتی ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT