Sunday , August 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / نعتیہ مقابلہ کی تاریخ میں ایک ہفتہ توسیع

نعتیہ مقابلہ کی تاریخ میں ایک ہفتہ توسیع

کوڑنگل۔17فبروری( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مجلس انتظامی جامع مسجد کوڑنگل کے زیراہتمام بتاریخ 21فبروری بروز اتوار بمقام جامع مسجد منعقد ہونے والے نعتیہ مقابلہ کی تاریخ میںایک ہفتہ کی توسیع کی گئی ہے ۔ تفصیلات کے بموجب جناب ایس ایم غوثن نائب صدر مجلس انتظامی جامع مسجد نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ موصوف کی زیرنگرانی 21فبروری کو منعقد ہونے والا نعتیہ مقابلہ طلباء و طالبات کے اصرار پر ملتوی کیا جاکر بتاریخ 28فبروری بروز اتوار بمقام جامع مسجد بعد نماز ظہر منعقد کیا جارہا ہے ۔ عربی مدارس و سرکاری مدارس کے طلباء و طالبات حصہ لے سکتے ہیں ۔ مولانا عبدالمنان رہبر خطیب مکہ مسجد‘ مولانا حافظ محمد عبدالرشید امام و خطیب جامع مسجد و جناب محمد الطاف رسول موظف محکمہ تعلیمات حکم مقابلہ ہوں گے ۔ پہلا دوسرا اور تیسرا مقام حاصل کرنے والوں کو گراں قدرانعامات دیئے جائیں گے جبکہ دیگر تمام حصہ لینے والوں کو ترغیبی انعامات سے نوازا جائے گا ۔ مقابلہ میں حصہ لینے والے طلباء و طالبات سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ کنوینر مقابلہ جناب وحید اسیر کے ہاں اپنے نام درج کروائیں ۔

TOPPOPULARRECENT