Friday , September 22 2017
Home / دنیا / نعرۂ تکبیر کیساتھ پولیس پر حملہ بلجیم میں دو خاتون ملازمین زخمی

نعرۂ تکبیر کیساتھ پولیس پر حملہ بلجیم میں دو خاتون ملازمین زخمی

بروسلز، 6 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) ایک خنجر سے لیس شخص نے نعرۂ تکبیر ’اللہ اکبر‘ کہتے ہوئے دو خاتون پولیس ملازمین کو زخمی کردیا، مقامی پولیس نے کہا کہ یہ واقعہ آج جنوبی بلجیم کے شہر شرلیروے میں پیش آیا۔ حملہ آور پر بھی گولی چلائی گئی اور وہ زخمی ہوا۔ بیلگا نیوز ایجنسی نے کہا کہ یہ واقعہ بڑے پولیس اسٹیشن کے باہر پیش آیا۔ ایک خاتون ملازم کے چہرہ پر گہرے زخم آئے اور اسے اسپتال لے جایا گیا جبکہ دیگر معمولی زخمی ہوئی ہے۔ بلجیم کئی ماہ سے ہائی سکیورٹی الرٹ ہے۔

TOPPOPULARRECENT