Tuesday , August 22 2017
Home / جرائم و حادثات / نعش منتقلی کے دوران حادثہ ‘ 4 افراد ہلاک

نعش منتقلی کے دوران حادثہ ‘ 4 افراد ہلاک

یالمنچلی ( ویزاگ ) 14 فبروری ( این ایس ایس ) دو خواتین اور ایک شیرخوار لڑکے کے بشمول چار افراد آج اس وقت ہلاک ہوگئے جب ایک رشتہ دار کی نعش حیدرآباد سے کٹک منتقل کرتے ہوئے پیدا پلی میں ایمبولنس کو حادثہ پیش آیا اور وہ کنال میں گرگئی ۔ اس حادثہ میں چھ افراد زخمی بھی ہوگئے ۔ کہا گیا ہے کہ وشاکھاپٹنم ضلع میں ہائی وے پر کنال کے قریب ایمبولنس اپنا توازن کھوکر کنال میں گرگئی ۔ متاثرین اپنے ایک رشتہ دار کی نعش حیدرآباد سے کٹک ( اوڈیشہ ) منتقل کر رہے تھے ۔ اس شخص کا حیدرآباد میں ایک دواخانہ میں انتقال ہوگیا تھا ۔ دو خواتین برسر موقع ہلاک ہوگئیں جبکہ دس ماہ کا ایک بچہ دواخانہ منتقل کرتے ہوئے جانبر نہ ہوسکا ۔ چار زخمیوں کی حالت نازک بتائی گئی ہے ۔ مقامی افراد اور راہ گیروں نے حادثہ کو دیکھنے کے بعد متاثرین کو قریبی سرکاری دواخانہ کو منتقل کیا ۔

TOPPOPULARRECENT