Thursday , March 30 2017
Home / شہر کی خبریں / نعیم ٹولی اراکین کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز

نعیم ٹولی اراکین کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز

سرگرم کارکن ساما سنجیوا ریڈی کے خلاف پی ڈی ایکٹ ، رچہ کنڈہ پولیس
حیدرآباد /23 نومبر ( سیاست نیوز ) رچہ کنڈہ پولیس نے نعیم ٹولی کے اراکین کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز کردیا ہے ۔ 2 ماہ قبل گرفتار نعیم ٹولی کے سرگرم کارکن ساما سنجیوا ریڈی کے خلاف پی ڈی ایکٹ کا استعمال کیا ہے ۔ راجیو کنڈہ پولیس کمشنر مسٹر مہیش مرلیدھر بھگوت نے اس خصوص میں احکامات جاری کر رہے تھے ۔ ساما سنجیوا ریڈی لینڈ گرابنگ ، دھوکہ دہی ، اغواء ، جبراً وصولی اور مجرمانہ سازش کی کئی وارداتوں میں ملوث ہے اور اس کی سرگرمیاں سماج کیلئے نقصانداہ ثابت ہو رہی ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق بدنام زمانہ نعیم ٹولی کا یہ سرگرم رکن ہے اور اپنی ٹولی کے سربراہ کے ہمراہ اس نے پہاڑی شریف اور نوتشکیل شدہ پولیس اسٹیشن ادی پٹلہ میں اراضیات پر ناجائز قبضوں کی کئی وارداتیں انجام دیں ۔ پہاڑی شریف پولیس نے ساما سنجیوا ریڈی کو ستمبر کے مہینے میں گرفتار کیا تھا ۔ 43 سالہ سامبا سنجیوا ریڈی صاحب نگر حیات نگر منڈل علاقہ کا ساکن ہے ۔ یہ سرغنہ جملہ 6 خطرناک وارداتوں میں ملوث پایا گیا اور پولیس کمشنر نے اس کی مجرمانہ سرگرمیوں کو دیکھ کر اس طرح کا اقدام کیا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT