Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / نعیم ٹولی کے خلاف ہندوستان پٹرولیم ملازمین کی شکایت

نعیم ٹولی کے خلاف ہندوستان پٹرولیم ملازمین کی شکایت

حیدرآباد۔/17اگسٹ، ( سیاست نیوز) پولیس انکاؤنٹر میں ہلاک سابق نکسلائیٹ و گینگسٹر بھونگیر نعیم کے خلاف مختلف پولیس اسٹیشنوں میں شکایات درج کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس ضمن میںدرج ایک تازہ ترین شکایت میں انکشاف کیا گیا ہے کہ نعیم کی قیادت میں مجرمین کی ایک ٹولی نے 10سال قبل ہندوستان پٹرولیم کے حیدرآباد میں کام کرنے والے ان ملازمین کو ڈرا دھمکاکر بھونگیر میں ان کے خریدے گئے پلاٹس پر زبردستی ناجائز قبضہ کرلیا تھا۔ یہ ملازمین ضلع نلگنڈہ کے بھونگیر رورل پولیس اسٹیشن سے رجوع ہوئے ہیں اور کہا ہے کہ ایچ پی کے 60ملازمین نے بوئن پلی کے مضافات میں چند پلاٹس خریدے تھے لیکن نعیم کی ٹولی نے ان پلاٹس کو ہڑپ لیا۔ پٹرولیم ملازمین نے مذکورہ پلاٹس کو قسطیں ادا کرکے حاصل کیا تھا اور جب ان پلاٹس کا جائزہ حاصل کرنے کیلئے پہنچنے پر نعیم ٹولی کے اہم رکن پوسم سرینواس نے انہیں دھمکایا اور انتباہ دیا کہ ان پلاٹس کی سمت دوبارہ رُخ نہ کریں چونکہ بھائی صاحب ( نعیم ) نے اراضی کا قبضہ حاصل کرلیا ہے اور آپ اصل دستاویزات حوالے کردیں۔
اور انہیں اصلی دستاویزات حوالے کرنے کیلئے زبردستی کی۔
گینگسٹر کی ٹولی کی جانب سے دھمکی دیئے جانے کے باوجود بھی ملازمین نے پولیس میں درخواست درج کرانے کی ہمت نہیں کی اور جب نعیم کو انکاؤنٹر میں ہلاک کردیا گیا ہے اور پولیس نے متاثرین کو ایس آئی ٹی سے رجوع ہونے کی ترغیب دینے پر وہ اپنی ظلم کی داستان پولیس کے روبرو بیان کی۔
واضح رہے کہ نعیم کی مجرمانہ سرگرمیوںکی تحقیقات کیلئے ایس آئی ٹی تشکیل دی گئی ہے جو شدت سے تحقیقات کررہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT