Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / نعیم کا ساتھی تاج الدین عدالتی تحویل میں

نعیم کا ساتھی تاج الدین عدالتی تحویل میں

حیدرآباد۔ 11 اگست (آئی این این) راجندر نگر 23 ویں میٹرو پولیٹن کورٹ نے مہلوک گینگسٹر نعیم کے ساتھی تاج الدین کو 14 دن کیلئے عدالتی تحویل میں دے دیا۔ پولیس نے بتایا کہ تاج الدین 2012ء سے نعیم کے ساتھ کام کررہا تھا اور گوا میں اس کے فارم ہاؤز کا نگران کار تھا۔ تاج الدین کا تعلق کانگل ضلع نلگنڈہ سے بتایا گیا ۔عدالت کے حکم پر پولیس نے نقد رقم اور جائیداد کی دستاویزات جمع کرادی۔

TOPPOPULARRECENT