Saturday , August 19 2017
Home / جرائم و حادثات / نعیم کا ساتھی سمیر ونستھلی پورم میں گرفتار‘ایک مشتبہ نعش پر تجسس

نعیم کا ساتھی سمیر ونستھلی پورم میں گرفتار‘ایک مشتبہ نعش پر تجسس

حیدرآباد ۔15 اگست ( سیاست نیوز) گینگسٹر نعیم کے ایک اور قریبی ساتھی کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔  26سالہ سمیر الدین جو ضلع نلگنڈہ کا ساکن بتایا گیا ہے آج ونستھلی پورم پولیس کے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا ۔ انسپکٹر ونستھلی پورم مسٹر مرلی کرشنا نے اس بات کی توثیق کردی ۔ تاہم سمیر الدین کی گرفتاری اور گذشتہ روز پہاڑی شریف کے علاقہ سے ایک شخص کی نعش دستیاب ہوئی تھی جو کہ نعیم کے قریبی ساتھی کی تصور کی جارہی ہے ۔ ثبوتوں اور گواہوں کو مٹانے کی اس واقعہ کو کڑی تصور کیا جارہا ہے تو دوسری طرف نعیم سے تعلق رکھنے والے ہر اس سیاسی قائد ‘ پولیس عہدیدار اور تاجروں میں خوف بڑھتا جارہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT