Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / نعیم کا ڈرائیور گرفتار، ایک مکان پر دھاوا، دستاویزات ضبط

نعیم کا ڈرائیور گرفتار، ایک مکان پر دھاوا، دستاویزات ضبط

حیدرآباد 15 اگسٹ (سیاست نیوز) سابق ماویسٹ نعیم الدین کے کیس کی تحقیقات کے لئے قائم خصوصی تحقیقاتی ٹیم نے نعیم کے ڈرائیور سمویل کو اس وقت گرفتار کرلیا جبکہ وہ کھمم سے چھتیس گڑھ فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا۔ اس کے پاس سے 9 ایم ایم کا ایک پستول اور 6 کارتوس برآمد ہوئے۔ پوچھ گچھ کے دوران اس نے پولیس کو ایک اور مکان کے بارے میں بتایا جسے نعیم حیدرآباد میں اپنی روپوشی کے لئے استعمال کیا کرتا تھا۔ پولیس نے حیدرآباد کے مضافات میں ان جائیدادوں کا بھی پتہ چلایا ہے جن پر نعیم نے ناجائز قبضہ کر رکھا تھا۔ سمویل کے اقبالی بیان کے بعد پولیس نے نارسنگی پولیس اسٹیشن کے حدود میں الکاپوری ٹاؤن شپ میں ایک مکان پر دھاوا کیا اور مکان سے کئی دستاویزات ضبط کئے۔ یہ مکان اس مکان سے ایک کیلو میٹر کے فاصلہ پر ہے جہاں سے نعیم کی ساتھیوں فرحانہ اور حفصہ کو نارسنگی پولیس نے نعیم کی ہلاکت کے فوری بعد گرفتار کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT