Thursday , October 19 2017
Home / شہر کی خبریں / نعیم کو کبھی دیکھا بھی نہیں : اوما مادھو ریڈی کی تردید

نعیم کو کبھی دیکھا بھی نہیں : اوما مادھو ریڈی کی تردید

حکومت کا سیاسی انتقام ، سابق وزیر کا الزام
حیدرآباد ۔ 11 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : سابق ریاستی وزیر مسز اوما مادھو ریڈی نے گینگسٹر نعیم سے تعلقات رکھنے کی تردید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نعیم کو کبھی دیکھا بھی نہیں ہے ۔ حکومت پر سیاسی انتقام لینے کا الزام عائد کیا ۔ ٹیلی فون پر بات چیت کا ریکارڈ جاری کرنے کا مطالبہ کیا ۔ نعیم سے تعلقات رکھنے کے میڈیا میں جاری شائع ہونے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ان سے سیاسی انتقام لے رہی ہے ۔ ان کے خاندان کو داغدار بنانے کی سازش پر عمل ہورہا ہے ۔ مسز اوما مادھو ریڈی نے ڈان نعیم کو ٹیلی فون کرنے اور اس کو اپنے مکان میں پناہ دینے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ان کے ٹیلی فون بات چیت کے ریکارڈ کو برسر عام پیش کریں اگر وہ قصور وار ہے تو ہر سزا بھگتنے اور جیل جانے کے لیے بھی تیار ہے ۔ انہوں نے جرائم کی دنیا سے ایک گھریلو خاتون کا ناطہ جوڑنے کی کوشش کرنے پر صدمہ کا اظہار کیا ۔ مسز اوما مادھو ریڈی نے کہا کہ انہیں قاتلانہ سیاست کرنے کی ضرورت کیا ہے ۔ مادھوریڈی کے قتل کے بعد عوام کے بے حد اصرار پر انہوں نے خدمت کے جذبہ سے سیاسی میدان کا انتخاب کیا تھا ۔ تاہم ان پر جرائم کی حوصلہ افزائی کرنے کے افسوسناک الزامات عائد کیے جارہے ہیں جس کی وہ سخت مذمت کرتی ہیں ۔ سابق وزیر نے نعیم کے جرائم کی دنیا سے ان کا نام جوڑنے پر چیف منسٹر کے سی آر کو اس کی وضاحت کرنے پر زور دیا ۔ پولیس کی جانب سے میڈیا کو جو بھی خبریں افشاء کی جارہی ہے ۔ اس پر حکومت سرکاری طور پر ردعمل کا اظہار کرے ۔ مسز اوما مادھو ریڈی نے کہا کہ تلنگانہ سے تلگو دیشم پارٹی کا صفایا کرنے کے لیے منظم سازش کے تحت ان کا نام جرائم کی دنیا سے جوڑا جارہا ہے ۔ انہیں ایس آئی ٹی کی تحقیقات پر بھروسہ نہیں ہے کیوں کہ یہ حکومت کی جانب سے تشکیل دی گئی ٹیم ہے اور ایس آئی ٹی وہی کرے گی جو اس کو حکومت سے اشارے ملیں گے ۔ لہذا وہ ان کے نام کو گھسیٹنے پر اس کی ہائی کورٹ کے برسر خدمات جج کے ذریعہ تحقیقات کرانے کا مطالبہ کرتی ہے تاکہ حقائق منظر عام پر آسکے ۔ انہوں نے میڈیا پر بھی ان سے ردعمل حاصل کئے بغیر ان کا نام اچھالنے کا الزام عائد کیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT