Saturday , September 23 2017
Home / شہر کی خبریں / نعیم کی طرح پولیس کے کئی مخبر ! منوج تیواری

نعیم کی طرح پولیس کے کئی مخبر ! منوج تیواری

حیدرآباد ۔ 11 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : محکمہ پولیس کے اسپیشل انوسٹیگیشن بیورو کے سابق آفیسر منوج تیواری نے سنسنی انکشاف کرتے ہوئے تسلیم کیا کہ محکمہ پولیس نے سابق نکسلائٹس نعیم کو مخبر کی طرح استعمال کیا اور اس کو معاوضہ بھی ادا کیا ہے ۔ ابھی تک گینگسٹر نعیم کی پولیس عہدیداروں سے تعلقات پر میڈیا میں خبریں آرہیں تھیں اور مختلف زاویوں سے اس کو پیش کیا جارہا تھا ۔ پولیس کے تعاون سے مختصر عرصے میں مجرمانہ سرگرمیوں سے ڈان بن جانے والے نعیم کو پولیس کی مکمل حوصلہ افزائی حاصل تھی اور وہ بغیر ڈریس کے پولیس والوں کے لیے ڈیوٹی انجام دیا کرتا تھا ۔ نکسلائٹس اور ان کے حامیوں کو قتل کرنے میں پولیس کے ساتھ تعاون کیا کرتا تھا ۔ منوج تیواری نے کہا کہ نعیم کی طرح کئی افراد کو پولیس نے مخبر کی طرح استعمال کیا ہے ۔ انہوں نے یہ بھی صاف کردیا کہ نعیم کی خدمات سے ضرور استفادہ کیا گیا تاہم نعیم سے ان کے کوئی تعلقات نہیں تھے ۔ نعیم کے جرائم کی تحقیقات کرنے کے لیے حکومت نے ایس آئی ٹی تشکیل دی ہے ۔ منوج تیواری کے انکشافات کے بعد ایس آئی ٹی پر ذمہ داری بڑھ جاتی ہے کہ وہ اس واقعہ کی تہہ تک پہونچکر تحقیقات کریں اور تمام حقائق کو منظر عام پر لائے ۔ ڈان نعیم کے جرائم میں محکمہ پولیس بھی برابر کی ذمہ دار ہے ۔ اور کئی اعلیٰ پولیس عہدیداروں کی جانب سے قیمتی تحفے حاصل کرتے ہوئے نعیم کی مجرمانہ سرگرمیوں کی پردہ پوشی کرنے کے الزامات سامنے آرہے ہیں ۔ ایسے میں کیا ایس آئی ٹی منصفانہ انداز میں کام کرے گی یا نعیم کی مدد کرنے والے پولیس ملازمین کو کلین چٹ دیگی ۔ ایس آئی ٹی تحقیقات پر عوام کی نظریں جڑی ہوئی ہیں ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT