Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / نعیم کی ڈائریز میں موجود ناموں کا انکشاف کرنے حکومت سے کودنڈا رام کا مطالبہ

نعیم کی ڈائریز میں موجود ناموں کا انکشاف کرنے حکومت سے کودنڈا رام کا مطالبہ

حیدرآباد ۔ 11 ۔ اگست : ( این ایس ایس ) : تلنگانہ جے اے سی کنوینر پروفیسر کودنڈا رام نے مطالبہ کیا کہ ریاستی حکومت مقتول گینگسٹر نعیم الدین عرف نعیم کے ضبط شدہ ڈائریز میں مذکورہ ناموں کا انکشاف کرے ۔ آج یہاں میڈیا سے مخاطب کرتے ہوئے پروفیسر کودنڈا رام نے کہا کہ پولیس نے نعیم کے ڈائریز کو ضبط کیا ہے ۔ اور اس میں موجود ناموں کو منظر عام پر لانا چاہئے ۔ یہ امر افسوسناک ہے کہ سیاسی قائدین اور عہدیداروں کے مجرمین کے ساتھ روابط ہوتے ہیں ۔ نعیم کی سرگرمیوں کی جامع تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نعیم کے ساتھ روابط رکھنے والوں کے خلاف کیسیس درج کیے جائیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT