Monday , October 23 2017
Home / جرائم و حادثات / نعیم کی ڈائری سے سراغ لگانے پولیس کی کوشش

نعیم کی ڈائری سے سراغ لگانے پولیس کی کوشش

مجرمین کا نٹ ورک توڑنے کی مساعی میں شدت ، خفیہ کوڈ پر الجھن
حیدرآباد ۔ 16 اگست (سیاست نیوز) گینگسٹر نعیم کی مجرمانہ سرگرمیوں کا پتہ لگانے کیلئے تشکیل دی گئی اسپیشل انوسٹی گیشن ٹیم (ایس آئی ٹی) تحقیقات میں شدت جاری رکھے ہوئے ہے اور مہلوک گینگسٹر کے مکان سے ضبط کی گئی اس کی نجی ڈائری کی مدد سے اس کا نیٹ ورک توڑنے میں جٹی ہوئی ہے۔ تازہ ترین انکشافات میں ایس آئی ٹی کو یہ پتہ لگا ہیکہ نعیم نے تحریر کردہ اپنی نجی ڈائری میں کئی کوڈ ورڈس اور کوڈ کے ناموں کا استعمال کیا ہے جسے ڈی کوڈ کرنے کیلئے ماہرین کی مدد طلب کی گئی۔ باوثوق ذرائع نے بتایا کہ پولیس سیاسی قائدین اور تاجر پیشہ افراد سے متعلق کئی تفصیلات کو نعیم نے کوڈ ورڈ کے ذریعہ اپنی ڈائری میں تحریر کیا ہے۔ واضح رہیکہ ایس آئی ٹی نے الکاپوری کالونی، اپل گوڑہ واقع نارسنگی میں نعیم کے مکان پر دھاوے کے دوران اس کے بیڈ روم سے نجی ڈائری اور ایک البم ضبط کیا تھا۔ بتایا جاتا ہیکہ اس ڈائری میں ایسے پولیس عہدیداروں کے نام موجود ہیں، جنہوں نے اس کی پشت پناہی کی تھی جس کے عوض اس نے عہدیداروں کے کئی نجی مسائل سلجھائے تھے۔ بتایا جاتا ہیکہ ڈائری میں دو ناموں ’’چنٹو سار‘‘ اور ’’ٹیرر باس‘‘ کا ذکر کثرت سے ہے۔ ایس آئی ٹی کو شبہ ہیکہ یہ دونوں نام مخصوص پولیس عہدیداروں کے ہے جنہیں نعیم نے قیمتی تحفے کاعطیہ بھی دیا تھا۔ ماوسٹ تنظیم کو ترک کرکے پولیس مخبر اور بعدازاں گینگسٹر کی حیثیت سے ابھرنے والے محمد نعیم الدین عرف بھونگیر نعیم کے پولیس عہدیداروں سے وسیع رابطہ بتایا جاتا ہے جس کی مدد سے اس نے اپنی ایکشن ٹیم جو قتل و غارتگیری میں ملوث ہوتی تھی کو پولیس کی گرفت سے باہر رکھا تھا۔

TOPPOPULARRECENT