Saturday , October 21 2017
Home / ہندوستان / نفرت آمیز تقریر : حکومت ذاکر نائیک کیخلاف سرگرم

نفرت آمیز تقریر : حکومت ذاکر نائیک کیخلاف سرگرم

نئی دہلی ۔ 6 جولائی۔(سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے آج مبلغ اسلام ذاکر نائیک کے خلاف کارروائی کا اشارہ دیا ، جن سے اُن پانچ بنگلہ دیشی عسکریت پسندوں میں سے ایک متاثر ہے ، جنھوں نے حال میں ڈھاکہ کی ایک ریسٹورنٹ میں 22 لوگوں کی جان لے لی ۔ مملکتی وزیر داخلہ کرن رجیجو نے یہاں میڈیا والوں کو بتایا کہ ذاکر نائیک کی تقریر ہمارے لئے تشویش کا معاملہ ہے ۔ ہماری ایجنسیاں اس معاملے میں سرگرم ہے ۔ لیکن ایک وزیر کے ناطے میں فی الحال کوئی تبصرہ نہیں کروں گا کہ کیا کارروائی کی جائے گی ۔ رجیجو نے کہاکہ ہندوستان کے بنگلہ دیش کے ساتھ اچھے تعلقات اور باہمی ادراک قائم ہیں ۔ بالخصوص دہشت گردی سے لڑائی کے معاملے میں تعاون پایا جاتا ہے ۔ انھوں نے کہاکہ دہشت گردی کو صرف گہرے ارتباط اور اس کے خلاف مل جل کر لڑائی کے ذریعہ ہی شکست دی جاسکتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT